چناب نگر : طارق مسیح مسیحی برادری کے صدر منتخب

Share
چناب نگر : طارق مسیح مسیحی برادری کے صدر منتخب

چناب نگر ( غدیر احمد بھٹی سے) محلہ باب الابواب میں مسیحی برادری کا اہم اجلاس ھوا جس میں مسیحی برادری اور معززین علاقہ نے شرکت کی معززین علاقہ میں زبیر احمد چیمہ، ڈاکٹر فہیم احمد چیف ایگزیکٹیو چناب پریس کلب ،شاہد اقبال بھٹہ صدر پریس کلب، اظہر احمد اٹھوال اور اکمل احمد اٹھوال نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق
چناب نگر میں موجود کرسچن کمیونٹی کے دونوں محلوں کے افراد نے مل کر نٸے صدر کا انتخاب کیا جس پر مسیحی برادری نے متفقہ طور پر رضامندی ظاہر کی۔
تمام مسیحی برادری نے متفقہ فیصلہ میں طارق مسیح ولد پیارہ مسیح کو صدر اور صابر مسیح کو ناٸب صدر منتخب کیا۔

جبکہ کچھ دن قبل صدر منتخب ھونے والے نوید مسیح نے بھی طارق مسیح کے حق میں متفق ھونے کا اعلان کیا اور نٸے صدر کو مبارک باد پیش کی جس کے بعد سابقہ صدر بوٹا مسیح نے نٸے صدر کو ہار پہنا کر مبارک باد دی اور اپنے تمام طر اختیارات نٸے صدر کے سپرد کر دئے۔
اس سلسلہ میں چناب نگر میں موجود تمام مسیحی برادری نے نئے صدر کے منتخب ھونے پر خوشی کا اظہار کیا ۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک