لندن پولیس کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہیک،ٹرمپ نے میئر صادق خان کو ناکام قرار دے دیا

Share
لندن پولیس کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہیک،ٹرمپ نے میئر صادق خان کو ناکام قرار دے دیا

لندن (ربوہ ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میئر صادق خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’پولیس اکاونٹ ہیک کیے جانے کے بعد صادق خان کے لیے کوئی جائے امان نہیں‘۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور لندن کے پاکستانی نڑاد مسلمان میئرصادق خان کے درمیان اکثر نوکا جھونکی لگی رہتی ہے اور دونوں ایک دوسرے کوطعن وملامت کرنے اور تنقید و تمسخرکا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حال ہی میں لندن کی پولیس کاٹویٹر اکاونٹ ہیک کیے جانے اور پولیس کی ای میل سروس تک ہیکروں کی رسائی کے بعد امریکی صدر صادق خان کی کمزوریاں تلاش کرنے کا ایک اور موقع مل گیا۔

انہوں نے صادق خان کا مذاق اڑانے کے لیے موقع غنیمت جانا اور ان پر بھرپور لفظی وار کیے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ برطانوی پولیس کا ٹویٹر اکاؤنٹ اور ای میل پرسائبرحملے لندن کے نالائق میئرصادق خان کے لیے پیغام ہے اس کے لیے اب کوئی جائے امان نہیں۔

خیال رہے کہ لندن پولیس کے ٹویٹر اکاونٹ اور ای میل سروس پر سائبرحملے کا واقعہ جمعہ کی شام پیش آیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہیکنگ کے بعد ہیکروں نے ٹویٹر پرپراسرار توہین آمیز پیغامات پوسٹ کیے اور مختلف ای میل آئی ڈیز پر پیغامات ارسال کیے گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ہیکر ای میل کے بیرون ملک سروس تک رسائی حاصل نہیں کرسکے ،اس پرامریکی صدر نے مزید لکھا کہ لندن کے میئرصادق خان کے ہوتے ہوئے کوئی سڑک اور گلی محلہ محفوظ نہیں۔

صدر ٹرمپ نے یہ بات برطانوی صحافیہ کیٹی ھوبکنز کی اس ٹویٹ کے جواب میں لکھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ لندن پولیس کا کہنا تھا کہ دارالحکومت کی سڑکیں اور گلیاں ان کے کنٹرول سے باہر ہوگئی ہیں۔

اب واضح ہو گیا کہ پولیس کا ٹویٹر اکاونٹ بھی ان کے کنٹرول سے باہر ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ لندن کے میئرصادق خان کوناکام میئر قرار دے چکے ہیں جب کہ صادق خان کہتےہیں ٹرمپ کی ذہنی سطح 11 سال کے بچے کی سوچ سے زیادہ نہیں،امریکی میں ایک ایسا شخص ملک کا صدر بنا ہوا ہے جس کی اپنی سوچ بچگانا ہے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک