لندن: برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے بڑے بیٹے شہزادہ جارج الیگزینڈر لوئی 6 برس کے ہوگئے

Share
لندن: برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے بڑے بیٹے شہزادہ جارج الیگزینڈر لوئی 6 برس کے ہوگئے

لندن (ربوہ ٹائمز) برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے بڑے بیٹے شہزادہ جارج الیگزینڈر لوئی 6 برس کے ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی شہزادہ جارج آج اپنی چھٹی سالگرہ منا رہے ہیں، چھٹی سالگرہ کے موقع پر شاہی محل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصاویر جاری کردیں۔

رپورٹ کے مطابق شاہی محل کنگسٹن پیلس کی جانب سے شہزادہ جارج کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر جاری کی گئی نئی تصاویر ان کی والدہ شہزادہ کیٹ مڈلٹن نے کھینچیں ہیں۔

برطانیہ کے مستقبل کے تاج دار شہزادہ جارج اپنی نئی تصاویر میں ہنستے مسکراتے ہوئے شاہی باغ میں کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، انہوں نے سفید ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔
https://twitter.com/KensingtonRoyal/status/1153055013838753795
https://twitter.com/KensingtonRoyal/status/1153055006590984192
شاہی محل کی جانب سے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ جارج کی نئی تصاویر ان کی سالگرہ کی مناسبت سے لی یگئیں، شہزادہ جارج کے لیے محبت بھرے پیغامات پر سب مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ شہزادہ جارج کی پیدائش کے بعد سے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے بچوں کی سالگرہ پر تصاویر جاری کرنا شاہی محل کی روایت بن چکا ہے۔

شہزادہ جارج اپنے دادا شہزادہ چارلس اور والد شہزادہ ولیم کے بعد شاہی تخت کے لیے تیسرے نمبر پر امیدوار ہیں.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک