ڈی سی چنیوٹ اور ڈی پی او چنیوٹ نے کچھ عرصہ سے سے بند چنیوٹ بائی پاس ریلوے پھاٹک کھلوا دیا

Share
ڈی سی چنیوٹ اور ڈی پی او چنیوٹ نے کچھ عرصہ سے سے بند چنیوٹ بائی پاس ریلوے پھاٹک کھلوا دیا

چناب نگر ( غدیر احمد بھٹی سے ) ڈی سی چنیوٹ سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدرنے ریلوے ملازمین کے ہمراہ کچھ عرصہ سے بند لاہور روڈ بائی پاس ریلوے پھاٹک کا تالا کھلوا دیا۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی کے لوگ بھی موجود تھے۔ریلوے ملازمین نے واجبات کی عدم ادائیگی کی بنا ء پر کچھ دنوں سے پھاٹک کو تالے لگا کر بند کردیا تھا جس کی وجہ سے ٹریفک اور عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ڈی سی چنیوٹ سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پھاٹک بند ہونیکی وجہ سے ٹریفک اور عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ریلوے ملازمین اور محکمہ ہائی وے اور دیگر متعلقہ محکموں سے میٹنگ کرکے اس مسئلہ کو حل کرلیاگیا ہے اور ریلوے ملازمین کے تحفظات کو دور کردیا گیاہے۔موقع پر موجود لوگوں نے ڈی سی چنیوٹ اور ڈی پی او چنیوٹ کا شکریہ ادا کیا۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک