عمران خان 14 اگست سے پہلے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے: نعیم الحق

Share
عمران خان 14 اگست سے پہلے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے: نعیم الحق

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبہ پنجاب کے حوالے سے حکومت سازی پر مشاورت کر لی گئی ہے اور انھیں امید ہے کہ عمران خان 14 اگست سے پہلے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیں گے۔

اسلام آباد میں سنیچر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمن حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی سے شکست کھا چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے ہمیشہ سیاست میں منفی کردار ادا کیا اور وہ اس وقت بھی منفی سوچ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

حکومت سازی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے تمام کامیاب آزاد امیدواروں سے رابطے ہیں اور اس حوالے سے جلد نتائج سامنے آئیں گے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا 'پاکستان کو بچانے کے لیے تحریک انصاف مکمل تیار ہے اور عمران خان 14 اگست سے پہلے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے'۔

یہ بھی پڑھیے

’انتخابی نتائج پر تحفظات‘، دوبارہ گنتی کے مطالبات

’ہم دیکھیں گے کہ یہ ایوان کیسے چلاتے ہیں‘

عمران خان کی وکٹری سپیچ: ’سب اداروں کو مضبوط کروں گا‘

دوسری جانب پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سنیچر کی رات پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتِ حال پر مشاورت کی۔

پاکستان کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے کمیٹیوں کی سطح پر مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا۔

مقامی میڈیا پر نشر ہونے والی اطلاعات کے مطابق خورشید شاہ نے شہباز شریف کو بتایا کہ سیاسی جماعتوں کو حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ واپس لینے پر قائل کیا جائے گا۔

خورشید شاہ کے مطابق پیپلز پارٹی نے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنا دی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد میں بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں سیاسی جماعتوں نے 25 جولائی کے انتخابات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔

اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا 'تمام سیاسی جماعتیں پورے اتفاق رائے کے ساتھ منعقدہ انتخابات کو مسترد کرتی ہیں۔ تمام جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ان کے منتخب نمائندگان ایوان میں جاکر حلف نہیں اٹھائیں گے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک