کراچی، دو ماہ قبل اغوا ہونے والی ہندو لڑکی تاحال لاپتا، اہلخانہ سراپا احتجاج

Share
کراچی، دو ماہ قبل اغوا ہونے والی ہندو لڑکی تاحال لاپتا، اہلخانہ سراپا احتجاج

کراچی (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) شہر قائد سے دو ماہ قبل اغوا ہونے والی ہندو لڑکی ودیا مہیشوری کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا، اہلخانہ نے احتجاج کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور سے دو ماہ قبل اغوا ہونے والی ہندو لڑکی ودیا مہیشوری کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا، اہلخانہ نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جس میں ودیا کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔

ودیا مہیشوری کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل ماڑی پور کے علاقے گریکس ولیج سے بیٹی کو اغوا کیا گیا تھا۔
اہلخانہ کے مطابق اغوا کا مقدمہ ماڑی پور تھانے میں درج کرایا گیا ہے، پولیس بیٹی کی بازیابی کے لیے عملی اقدامات نہیں کررہی ہے۔

کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ودیا کے اہل خانہ سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی اور مظاہرین ودیا کی بازیابی کا مطالبہ کررہے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں سندھ کے شہر خیرپور سے ہندو لڑکی کو اغواء کرلیا گیا تھا، والدین کا کہنا تھا کہ لڑکی کو اغوا کیا گیا ہے جبکہ لڑکی کا موقف تھا کہ وہ اپنی مرضی سے گئی تھی۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک