ربوہ میں خریدوفروخت کرنے والے افراد کیلئے اہم اطلاع
’’تمام احباب جماعت احمدیہ کی اطلاع و آگاہی کےلئے اعلان کیا جاتا ہے کہ ربوہ میں مضافاتی کالونیوں میں پلاٹوں کی خرید و فروخت کے بہت سے مسائل سامنے آرہے ہیں۔ جنکی چند ایک بنیادی وجوہات درج ذیل ہیں۔
- دفتر مضافاتی کمیٹی سے کسی قسم کی اجازت یا راہنمائی حاصل نہ کرنا۔
- اپنے پلاٹوں پر مناسب رنگ میں قبضہ نہ کرنا اور انکی مسلسل نگرانی سے پہلو تہی کرنا۔
- ربوہ میں تقریباً تمام ہی کالونیاں غیر قانونی ہیں اور سوائے ایک کالونی کے کوئی بھی باقاعدہ منظور شدہ کالونی نہیں ہے۔
- احباب جماعت کا نام نہاد پراپرٹی ایجنٹوں کے جھانسے میں آنا اور دھوکہ دہی کا شکار ہونا۔
- پلاٹوں کی مناسب قیمت کا ادراک نہ ہونے کی وجہ سے بے جا زائد قیمتوں پر سودے کرنا۔
- سادہ لوح احباب کا دھوکہ دہی کا شکار ہوکر غلط پلاٹ خریدنا۔
ان سب مسائل سے نمٹنے کےلئے یہ ضروری ہے کہ کسی بھی قسم کی خرید و فروخت سے قبل دفتر مضافاتی کمیٹی سے راہنمائی اور باقاعدہ اجازت لی جائے۔ یہ دفتر احباب جماعت کی اس حوالے سے آگاہی کےلئے قائم ہے۔ ‘‘