احمدی ڈاکٹر سر افتخار ایاز کا ایک اور اعزاز، کامن ویلتھ اور یو این ہیومن رائٹس کونسل کا ایمبیسڈر مقرر

Share
احمدی ڈاکٹر سر افتخار ایاز کا ایک اور اعزاز، کامن ویلتھ اور یو این ہیومن رائٹس کونسل کا ایمبیسڈر مقرر

واشنگٹن (ربوہ ٹائمز) ہز ایکسیلنسی ڈاکٹر سر افتخار ایاز صاحب کو چند سال قبل ملکہ برطانیہ کی طرف سے نائٹ کمانڈر آف دی موسٹ ایکسیلنٹ آرڈر آف دی برٹش ایمپائر کا اعزاز آپ کی کامن ویلتھ کی ترقی پذیر ممالک کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا تھا۔ اب آپ کو کامن ویلتھ اور یو این ہیومن رائٹس کونسل کا ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔ آپ ایک عرصہ سے کامن ویلتھ کے ساتھ منسلک ہیں۔ آپ شروع میں کامن ویلتھ انسٹی ٹیوٹ میں بطور فیلو فار افریقہ خدمات بجا لاتے رہے۔ پھر آپ کو کامن ویلتھ کے فیلڈ ایکسپرٹ کی حیثیت سےطوالو اور دیگر پیسفک جزائر میں خدمات کی توفیق ملی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کو طوالومیں جماعت کے قیام، مسجد اور مشن ہاؤس کی تعمیر اور طوالو زبان میں ترجمہ کے ساتھ قرآن کریم کی اشاعت کی بھی توفیق ملی۔ بعدہٗ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت تعلیمی میدان میں ممتاز خدمات سرانجام دینے پر آپ کو برطانیہ کا اعلیٰ سول ایوارڈ OBE دیا گیا یعنی آفیسر آف دی موسٹ ایکسیلنٹ آرڈر آف دی برٹش ایمپائر۔ اس کے علاوہ متعدّد ایوارڈ مل چکے ہیں جن میں الفرڈ آئن سٹائس پیس ایوارڈ، لائف اچیومنٹ ایوارڈ، ایمبیسڈر آف پیس، انٹرنیشنل پیس پرائز، ہیومن رائٹس مَین آف دی ایئر اور دیگر سول اور سرکاری اعزازات شامل ہیں۔
آپ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیٹی کے چیئر مین، طاہر فاؤنڈیشن اور ورلڈ میڈیا فورم کے ڈائریکٹر، اور ایم ٹی اے کے بورڈ ممبر کی صورت میں بھی خدمات سرانجام دینے کی توفیق پا رہے ہیں۔ حضرت امیرالمومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے زیر ہدایت آپ مختلف ممالک میں مقیم مہاجرین اور مصیبت زدگان کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں سفر کر چکے ہیں نیز بہت سے ممالک میں بطور نمائندہ پیس سمپوزیمز اور دیگر اجتماعات میں شامل ہو چکے ہیں۔
اللہ تعالیٰ یہ نئے اعزازات جماعت احمدیہ کے لیے اور ان کے لیے مبارک کرے اوران کو خلافتِ احمدیہ کے زیرِ سایہ انسانیت کی بہترین رنگ میں خدمت کی توفیق عطا فرماتا رہے۔ آمین

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک