مسرور ہاسٹل جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا کے دوسرے فیز کی تعمیر کا آغاز

Share
مسرور ہاسٹل جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا کے دوسرے فیز کی تعمیر کا آغاز

گھانہ (ربوہ ٹائمز) جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میں نئے تعلیمی سال کا باقاعدہ آغاز 03؍ستمبر 2019ء کو ہو گیا ہے۔ امسال گھانا اور دیگرممالک سے داخلہ لینے والے طلباء کی کل تعداد 41؍ہے۔ اس طرح اس وقت جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میںچوبیس (24) ممالک سے تعلق رکھنے والے دوسو آٹھ(208) طلباء زیر تعلیم ہیں جن میں پاکستانی نژاد طلباء کی تعداد سترہ (17) ہے۔

طلباء جامعہ کی اس بڑھتی ہوئی تعدادکے پیشِ نظر حضورِ انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز کی پُر شفقت منظوری سے مؤرخہ 17؍دسمبر2018ء بروز سوموار مسرور ہاسٹل جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا کے دوسرے فیز کی تعمیر کا آغاز کیا گیا۔ حضور ِانور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز نے اس پراجیکٹ کے تکنیکی امور طَے کرنے کی ذمہ داری مکرم فائزنوشیروان احمد (واقفِ زندگی۔آرکیٹیکٹ) کو سونپی تھی جو اس مقصد کے لیے گھانا تشریف لائے۔ موصوف نے ضروریات کا جائزہ لے کر نقشہ بنا یا اور کام کا آغاز کروایا۔ اس نئی تعمیر میں ہوسٹل کی انتظامیہ کے کمروں کے ساتھ ساتھ کامن روم، ملٹی پرپز (Multi Purpose) ہال اور رہائشی کمرے شامل ہیں۔ مرحلہ وار ہونے والی یہ تعمیرات اب مکمل ہو چکی ہیں۔ فالحمد للہ علی ذلک ۔

اس فیزکی تکمیل سے طلباء کی رہائشی ضروریات پوری ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں ایک وسیع اور کشادہ ہال بھی میسر آگیا ہے جس میں قریباً پانچ سو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ طلباء جامعہ اس ہال کو حضورِ انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز کے خطبات وخطابات سننے نیز دیگر تقاریب وغیرہ کے لیے استعمال کر سکیں گے۔ ہال میں بڑی سکرین اور ساؤنڈ سسٹم کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

اس ہال کا افتتاح مؤرخہ 08؍ستمبر 2019ء بروز اتوار طلباء جامعہ احمدیہ کو حضورِ انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز کے مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کے سالانہ اجتماع سے اختتامی خطاب کو براہِ راست سنواکر کیا گیا۔ اس موقع پر تمام طلبہ جامعہ اس ہال میں موجود تھے۔ اللہ تعالیٰ جامعہ احمدیہ گھانا کے اس سنگِ میل کو ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔ آمین

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک