وزیراعظم پاکستان عمران خان کا سویڈن کے ہم منصب سے رابطہ، کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

Share
وزیراعظم پاکستان عمران خان کا سویڈن کے ہم منصب سے رابطہ، کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سویڈن کے ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی جارحیت سے آگاہ کردیا۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سویڈن کے ہم منصب کوٹیلی فون کیا اور مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت سےآگاہ کیا۔

عمران خان نے سویڈن کے وزیر اعظم کو بتایا کہ بھارت نے5 اگست کےاقدام سےڈیموگرافک تبدیلی کی کوشش کی، بھارتی اقدامات سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرسےفوری کرفیوکےخاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالیاں کررہی ہے جسے فی الفور بند ہونا چاہیے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت پردباؤ ڈالے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو روکا جائے اور وہاں کے لوگوں کو جینے کا مکمل حق دیا جائے۔ وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کےدرمیان مذاکرات کےذریعےتناؤکم کیاجائے۔

دونوں ممالک کے رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر رابطے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا اور خطے میں قیام امن ، استحکام کے لیے مشترکا کاوشوں پر اتفاق بھی کیا۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک