عمران خان کا اسلاموفوبیا سے نمٹنے کا منصوبہ،پاکستانی نیوکلئیر طبیعیات دان پرویزہود بھائی کا احمدیوں بارے اظہار خیال

Share
عمران خان کا اسلاموفوبیا سے نمٹنے کا منصوبہ،پاکستانی نیوکلئیر طبیعیات دان پرویزہود بھائی کا احمدیوں بارے اظہار خیال

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز) گزشتہ دنوں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے یواین میں دنیا کو اسلام کے بارے میں بڑی وضاحت کیساتھ بتایا اور اس کے ساتھ ہی اسلاموفوبیا سے نمٹنے کا منصوبہ بھی بنایا.
اس کے بعد عمران خان ،صدر اردگان اور وزیراعظم مہاتیر محمد نے ملاقات کی اورتینوں نے مل کر بی بی سی کی طرز پر ٹی وی چینل کھولنے کا فیصلہ کیا.
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1178516484785688576?s=20
اس چینل کو کھولنے کا مقصد وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ صدر اردگان، وزیراعظم مہاتیر محمد اور میں نے آج ملاقات کی اور فیصلہ کیا کہ ہم تینوں ممالک ملکر ایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے جو "اسلاموفوبیا" سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب "اسلام" کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے مختص ہوگا۔
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1176944686193360897?s=20
اس کے بعد پاکستانی نیوکلئیر طبیعیات دان پرویز امیر علی ہود بھائی کو سوشل میڈیا کے اکٹیویسٹ بھی ہیں عمران خان کے اسلاموفوبیا کے منصوبہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ:

ہر قسم کاتعصب ایک گھناونی چیز ہوتی ہے.کیونکہ اگر کسی کے دل میں تعصب بھر جائے تو وہ دوسروں کو انسان کے طور پر نہیں دیکھتا.اب اپ دیکھ لیجیئے کہ عمران کاں نے پچھلے دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ کہا کہ ساری دنیا میں اسلاموفوبیا پھیلا ہوا ہے مغرب کے ممالک میں مسلمانوں کو برا بھلا کہا جاتا ہے ان کو دہشت گردی کا ذمہ دار ٹھرایا جاتا ہے .اور اس اسلاموفوبیا کو توڑنے کے واستے ہم ایک ٹی وی چینل شروع کرنے والے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ:

سوچنے کی بات یہ ہے کہ پاکستان نے اپنی اقلیتوں کیساتھ کیا سلوک کیا ہے سارے پاکستان میں جہاں جہاں ہندوں ہیں عیسائی ہیں اور خاص طور پر احمدی ہیں تو وہ تعصب اور تنگ نظری کا شکار ہیں.سندھ کے اندر یہ دیکھا کہ ہندولڑکیوں کو اٹھا کر انہیں زبردستی مسلمان بنایا جاتا ہے.اور پھر جب ان کے ماں باپ وہاں پہنچتے تو ان کو مار پیٹ کر بھگایا جاتا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ:

احمدیوں کو کلمہ پڑھنے کی بھی اجازت نہیں ہے کوئی دوکان احمدی کی ہے تو اس کا بائیکاٹ ہوتا ہے جگہ جگہ لکھا ہوا ہوتا ہے کہ ان اپارٹمنٹس میں غیر مسلموں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے.کراچی میں میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ وہاں بورڈ لگے ہوئے ہیں کہ یہاں صرف اور صرف مسلمان رہ سکتے ہیں.یہ انسان دوستی انسانیت کی نفی ہے .ہمیں یہ چیز بہت بری لگتی ہے جب کوئی مسلمانوں کو نشانہ بنائے .

https://twitter.com/RabwahTimes/status/1176844019088986113?s=20

https://twitter.com/RabwahTimes/status/1178770385418035200?s=20

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک