مودی سرکار عوام میں انتشار پھیلا رہی ہے، بھارتی صحافی

Share
مودی سرکار عوام میں انتشار پھیلا رہی ہے، بھارتی صحافی

نئی دہلی (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) بھارتی صحافی رویش کمار نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا پڑوسی ممالک میں بسنے والے لوگوں کو ہمیشہ سے ایک دشمن کے روپ میں دیکھنا سکھا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے رویش کمار کی ایک ویڈیو کیپشن اچھے لوگ سرحد کے دونوں اطراف ہیں جو آج بھی غلط کو غلط کہنے کی ہمت رکھتے ہیں کے ساتھ شیئر کی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رویش کمار نے اپنی تقریر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت پر کھلے عام تنقید کی۔

رویش کا کہنا تھا کہ بھارت کی موجودہ حکومت عوام میں انتشار پھیلا رہی ہے۔

رویش نے کہا کہ حکومت عوام کو امن نہیں بلکہ دوسرے لوگوں کو مارنا سکھا رہی ہے اور بھارتی میڈیا عوام سے بدلہ لے رہا ہے، میڈیا پر روزانہ عوام کو غلط باتیں اور جھوٹ باتیں بتا کر ان کی کی تذلیل کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا معیار یہ ہے کہ رکن اسمبلی کے خلاف کچھ ہوگا میڈیا بلکل خاموش ہوجائے گا اس کے برعکس کسی مسلمان کی بکری کا بھی کیس ہوگا تو گھنٹوں گھنٹوں میڈیا پر اس کی بحث کی جائے گی۔

انہوں نے کانفرنس میں موجود حاضرین سے کہا کہ آپ سب بھارتی اخباروں کو پڑھنا بند کردیں ، بھارتی چینلز دیکھنا بند کردیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب مشورے میں اس لیے دے رہا ہو کہ عوام دباؤ ڈالے گی تو بہتری ممکن ہے۔

بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا کی بہتری کا محض اپنی نوکری کے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے کہہ رہے ہیں ، میڈیا نہیں ہوگا تو عوام کی آواز نہیں ہوگی۔

انہوں نے کانفرنس میں موجود لوگوں سے کہا کہ کچھ دنوں کے لیے اپنے آپ کو کمروں میں بند کرلیں خود معلوم ہوجائے گا کہ کشمیریوں کی کیا حالت ہے۔

رویش کا میڈیا ٹاک میں کہنا تھا کہ محبت زندگی کا اہم جزو ہے ،محبت انسان سے بھی ضروری ہے اور اپنی مٹی سے بھی ضروری ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق بھارت میں جاری اقلیت کے ساتھ ناروا سلوک پر کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ انسان سے محبت نا کرو اور کہو کہ ہمیں مٹی سے محبت ہے۔

رویش کمار کا کہنا تھا کہ اس بات کا دھیان رکھیں کہ ہم مٹی سے محبت اس لیے کرتے ہیں کہ اس مٹی میں بسنے والے انسانوں سے بھی محبت کرتے ہیں ۔

انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے آئی ٹی سیل رکن کی فیس بک پوسٹ پر بھی خوب تنقید کی۔رویش کی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے ۔ اس ویڈیو پر 14 سو سے زائد لائیکس بھی آچکے ہیں ۔

واضح رہے کہ بھارتی صحافی رویش کمار اپنے الگ انداز، دلچسپ طرز تخاطب اور بہترین پیشکش کے لیے جانے جاتے ہیں۔وہ اپنے پروگرام میں ان مسائل کو اٹھاتے ہیں جسے دیگر صحافی بہت زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔

ایسا نہیں ہے کہ رویش کمار کے علاوہ بھارتی میڈیا میں کوئی اچھا صحافی نہیں لیکن وہ رویش کی طرح بغیر کسی دباو میں آئے کام نہیں کر پاتے جو کہ ایک صحافی کو حقیقی معنوں میں صحافی بننے سے روکتا ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہناتھا کہ 2019 کا رمن میگسیسے ایوارڈ بھی رویش کمار حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔اس ایوارڈ کے ذریعے ناصرف رویش کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے بلکہ بھارتی صحافت کو ایک بہت بڑا پیغام بھی ہے۔ پیغام اس لیے کیونکہ 12 سال بعد کسی ہندوستانی صحافی کو یہ ایوارڈ ملا ہے جو ہندوستان میں صحافت کے معیار کو ظاہر کرتا ہے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک