المیرے ہالینڈ کی احمدیہ مسجد ’بیت العافیت‘ کا افتتاح

Share
المیرے ہالینڈ کی احمدیہ مسجد ’بیت العافیت‘ کا افتتاح

ہالینڈ (ربوہ ٹائمز) المیرے شہر کی تعمیر 20؍ستمبر 1975ءکو شروع ہوئی۔ اس سے قبل یہاں کوئی زمین نہیں تھی بلکہ صرف سمندر تھا۔ المیرے کا مطلب ‘بڑی جھیل’ یا بعض اہل لغت کے نزدیک ‘جدیدجھیل’ہے۔ اس وقت المیرے کی آبادی دو لاکھ سے کچھ زیادہ ہے اور 142 ممالک سے تعلق رکھنے والے مختلف قومیتوں کے لوگ یہاں رہتے ہیں۔
المیرے اس بات کی وجہ سے مشہور ہے کہ یہاں ہر کوئی آزاد ی سے اپنی من پسند عمارت تعمیر کرسکتا ہے۔ مسجد ’بیت العافیت‘ اس شہر کی ساتویں مسجد ہے اور اس شہر میں جماعت احمدیہ کی پہلی مسجد ہے۔
اس مسجد کی تعمیر کے لیے 1436؍ مربع میٹرزمین 2012ء میں خرید ی گئی جبکہ دورانِ تعمیر 247؍ مربع میٹر زمین مزید خریدی گئی۔ اس طرح اس کا کل رقبہ 1683 مربع میٹر ہے۔ یہ قطعہ زمین ابتدائی طور پر دو لاکھ 76؍ ہزار یورو میں خریدا گیا تھا۔ مسجد کی تعمیر 634؍مربع میٹر پر کی گئی ہے۔ اس کی تعمیرپر تقریباً اٹھارہ لاکھ یورو خرچ آیا۔ مسجد کی عمارت دو منزلہ ہےجس کے زیریں حصے میں ملٹی پرپز ہال (multi purpose hall )اوردفاترہیں۔ بالائی منزل پر مسجد اور مربی ہاؤس کی تعمیر کی گئی ہے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک