حسن اخلاق، خدمت اورعوام کی حفاظت کے جذبے کو اپنا شعار بنائیں ڈی پی اوچنیوٹ کا اجلاس عام سے خطاب

Share
حسن اخلاق، خدمت اورعوام کی حفاظت کے جذبے کو اپنا شعار بنائیں ڈی پی اوچنیوٹ کا اجلاس عام سے خطاب

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر کی زیر صدارت اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا.اجلاس میں ضلع بھر کے پولیس افسران و ملازمان نے شرکت کی. اجلاس عام کے دوران ڈی پی او نے ملازمان کے محکمانہ مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ بعدازاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا حسن اخلاق، خدمت اور عوام کی حفاظت کے جذبے کو اپنا شعار بنائیں ۔ عوام کی خدمت کو نصب العین بنا کر قانون اور انصاف کی بالا دستی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے ۔ قانون کے نفاذ میں ایسا طریقہ اپنائیں جس سے عوام میں پولیس کا مورال بلند ہو ۔میں چاہتا ہوں کہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے اپنے فرائض منصبی اس طرح ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیں کہ عوام اس وردی کو عزت دینے پر مجبو ر ہو جائے۔ فورس کے وقار کو بلند کرنے کے لیے ہر ملازم اپنا بھرپور پیشہ وارانہ کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا رشوت خور، بددیانت اورفرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ملازمان کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک