سعودی عرب: غیر شادی شدہ غیرملکی جوڑے ہوٹل میں کمرہ لے سکیں گے

Share
سعودی عرب: غیر شادی شدہ غیرملکی جوڑے ہوٹل میں کمرہ لے سکیں گے

ریاض (ربوہ ٹائمز)سعودی عرب کی نئی ویزا پالیسی کے تحت اب غیرشادی شدہ غیر ملکی جوڑے بھی ہوٹل کے کمرے حاصل کر سکیں گے جبکہ خواتین کو بھی ہوٹل کے کمروں میں اکیلے رہنے کی اجازت ہو گی۔

اس سے قبل، جوڑوں کو کمرے حاصل کرنے کے لیے شادی شدہ ہونے کے ثبوت فراہم کرنے پڑتے تھے۔

حکومت کا یہ اقدام ایک ایسے موقعے پر سامنے آیا ہے جب سعودی عرب میں سیاحت کی صنعت کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ماضی میں جوڑوں کو شادی شدہ ہونے کے کاغذی ثبوت فراہم کرنے پڑتے تھے لیکن اب نئے قوانین کے مطابق غیر ملکیوں کے لیے اس حوالے سے نرمی کی گئی ہے۔

سعودی عرب کی کمشن برائے سیاحت اور قومی ورثہ نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ 'ہوٹلوں میں رہائش پذیر ہوتے وقت تمام مقامی افراد سے ان کے خاندان اور رشتے کے حوالے سے شناخت طلب کی جاتی ہے۔'
تاہم 'اب سے اس پابندی کا اطلاق غیر ملکی سیاحوں پر نہیں ہو گا۔ تمام خواتین، بشمول سعودی خواتین ہوٹلوں میں اپنی شناخت فراہم کر کے اکیلے ہی کمرے حاصل کر سکیں گی۔'

ان نئے ویزا قوانین کے مطابق خاتون سیاحوں کو اپنے آپ کو مکمل طور پر ڈھانپنے کی پابندی بھی نہیں ہو گی تاہم ان سے باوقار لباس زیب تن کرنے کی توقع ضرور کی جائے گی۔

البتہ شراب پرپابندی لگی رہے گی۔
سعودی عرب کو ایک عرصے سے دنیا کی سب سے سخت گیر جگہ سمجھا جاتا تھا اس لیے یہ اقدامات غیر ملکی سیاحوں اور سرمایہ کاروں کے سامنے اس تاثر کو زائل کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حال ہی میں اس قدامت پسند ملک میں متعدد تبدیلیاں لائی ہیں۔
ان تبدیلیوں میں خاتون ڈرائیورز پر ڈرائیونگ کے حوالے سے لگی پابندیوں کو ہٹانے کے علاوہ خواتین کو بغیر کفیل کے بیرونِ ملک سفر کرنے کی اجازت دینا شامل ہیں۔

لیکن دیگر انتہائی متنازع واقعات کے باعث یہ تبدیلیاں ماند پڑ گئیں ہیں۔ ان واقعات میں صحافی جمال خاشقجی کا قتل بھی شامل ہے۔

دی انڈیپینڈینٹ کے سینیئر ٹریول ایڈیٹر کا کہنا تھا کہ ویزا قوانین میں نرمی لانے سے سعودی عرب جانے والے سیاحوں کی تعداد میں یقیناً اضافہ ہو گا۔

انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ 'ویزا کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کے باعث ان سیاحوں کی تعداد میں فوری اضافے کی توقع کی جا سکتی ہے جو عرب دنیا اور اس کے ورثے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔'

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک