پی ٹی وی پر جماعت احمدیہ کیخلاف انڈین کانگریس لیڈر کا 6 سال پرانا بے بنیاد بیان نشر،ترجمان جماعت احمدیہ کی مذمت

Share
پی ٹی وی پر جماعت احمدیہ کیخلاف انڈین کانگریس لیڈر کا 6 سال پرانا بے بنیاد بیان نشر،ترجمان جماعت احمدیہ کی مذمت

چناب نگر (ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ پاکستان کے ترجمان سلیم الدین نے انڈین گجرات کے کانگریسی لیڈر شنکر سنگھ واگھیلا کے 6 سال پرانے، جھوٹے اور بے بنیاد الزام کو 6؍ اکتوبر کو پاکستان کے قومی چینل پی ٹی وی پر بلا تحقیق نشر کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ:

بھارتی سیاستدان کا پر امن جماعت احمدیہ کو انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس سے جوڑنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ جماعت احمدیہ کی سو سال سے زائد تاریخ گواہ ہے کہ یہ ایک پر امن جماعت ہے اور کہیں بھی، کبھی بھی، کسی قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندانہ کارروائیوں میں ملوث نہیں ہوتی اور نہ ہی ہم اس قسم کی کارروائیوں پر یقین رکھتے ہیں۔ہمارا تو ماٹو ہی ’’محبت سب سے نفرت کسی سے نہیں‘‘ ہے.

ترجمان جماعت احمدیہ پاکستان نے شنکر سنگھ واگھیلا کے شر انگیز بیان کو پاکستان کے قومی چینل پی ٹی وی پر6اکتوبر کو بغیر تحقیق نشر کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انٹر نیٹ اور جدید ذرائع ابلاغ کے زمانے میں اس بیان کی ذرا سی بھی تحقیق کرلی جاتی تو معلوم ہو جاتا کہ یہ بیان 2013ء کا ہے، اور صحافت کا کچھ بھرم بھی رہ جاتا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی سیاستدان کا یہ بیان 2013ء میں سامنے آیا تھا اور جماعت احمدیہ نے اس وقت بھی بلا ثبوت الزام تراشی کرنے پر اس بھارتی سیاستدان سےاپنا یہ جھوٹا بیان واپس لیتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کو درج ذیل لنک پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
https://themuslimtimes.info/2013/11/16/ahmadiyya-muslim-community-demands-apology-from-shankar-singh-waghela/

ترجمان نے کہا کہ:

جماعت احمدیہ تو خود ایک عرصہ سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا نشانہ بنی ہوئی ہے تاہم ہم امن،،انصاف اور سچائی پر یقین رکھتے ہیں اور ہماری تاریخ اس پہ گواہ ہے ۔پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال اور وطن عزیز پاکستان میں موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں پی ٹی وی اور چنددیگر چینلز پر بھارتی سیاستدان کے 6سالہ پرانے بیان کو انتہائی غیر ذمہ داری کے ساتھ اب نشر کرنے پر ترجمان جماعت احمدیہ نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سیاستدان کا بلا ثبوت اور شر انگیز بیان نشر کرنا احمدیوں کے خلاف نفرت پھیلانے کی سوچی سمجھی سازش ہے اور خاص طور پرسرکاری ٹی وی پر بار بارنشر ہونا اورٹکر چلائے جانا افسوس ناک ہے۔ ترجمان نے وزارت اطلاعات سے مطالبہ کیا ہے کہ 6سال پہلے کے بیان کو موجودہ حالات میں بلا تحقیق نشرکرنے کی تحقیقات کروائی جائیں.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک