جماعت احمدیہ آئرلینڈ کے ساتویں عطیہ خون کا انعقاد

Share
جماعت احمدیہ آئرلینڈ کے ساتویں عطیہ خون کا انعقاد

آئر لینڈ (ربوہ ٹائمز) 2015ء سے ناردرن آئرلینڈ میں جماعت احمدیہ Northern Ireland Blood Transfusion Service کی معاونت کے ساتھ گزشتہ چند سالوں سے Blood Donation کی صورت میں خدمتِ انسانیت کا مقدس فریضہ سرانجام دینے کی توفیق پارہی ہے۔
گزشتہ 6 Blood Donations میں 265سے زائد خون کے عطیے جمع ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ 1050 مقامی لوگ بھی ان مختلف سیشنز میں recruit ہوئے ہیں۔ ان سیشنز کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ دیگر خیراتی اداروں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے جو اپنے معلوماتی سٹالز بھی لگاتے ہیں اور اس طرح جماعت کے ساتھ ان کا ایک رابطہ قائم ہوجاتا ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ Humanity First کی بھی فلاحی کاموں پر مشتمل ایک نمائش لگائی جاتی ہے جس کو بہت لوگوں نے سراہا ہے۔ ان سیشنز میں مختلف میئرز، سیاستدان،پولیس افسران، ٹیچرز، طلباء وغیرہ بھی شرکت کرتے ہیں جس سے ان کو جماعت کے متعلق علم ہوجاتا ہے۔ الحمدللہ لوکل اخبارات کے ذریعہ سے بھی کوریج ہوجاتی ہے جن کی کل خواندگی کی تعداد 42,000 سے زائد ہے۔

امسال بھی جماعت آئرلینڈ کو 2 اکتوبر 2019ء بروز بدھ اپنا ساتواں Blood Donation Session منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ مکرم صدر صاحب ناردرن آئرلینڈ ریجن ڈاکٹر نعمان افتخار صاحب ان سیشنز کے منتظمِ اعلیٰ ہیں۔ امسال Omaghکے شہر میں واقع South West College میں یہ سیشن منعقد ہوا۔

امسال 65 مقامی لوگوں نے اس سیشن میں شرکت کی جن میں سے 45 احباب نے خون کے عطیے دیے۔ چند سیاستدانوں نے بھی اس سیشن میں شرکت کی اور خون کے عطیے بھی دیے جن میں

Cllr. Diana Armstrong (Vice Chair of Omagh and Fermanagh District Council), Mr. Daniel McCrossan MLA, Mrs. Catherine Kelly MLA, Mr. Thomas Buchanan MLA, Orfhlaith Begley MP, Cllr. Errol Thompson

شامل تھے۔ اس موقع پر Humanity First کے علاوہ تین خیراتی اداروں کی طرف سے بھی نمائندگی ہوئی جن میں British Red Cross, Cancer Research UK اور Marie Curie شامل تھے۔ تمام شاملین کی خدمت میں ریفریشمنٹس بھی پیش کی گئیں ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مقامی لوگوں نے جماعت کی اس کاوش کو خوب سراہا اور اس طرح اسلام کی پر امن اور حقیقی تعلیمات کے متعلق لوگوں میں آگاہی بڑھ رہی ہے

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک