برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے دورہ پاکستان کی تصاویر کو پُرمسرت جذبات کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کیا

Share
برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے دورہ پاکستان کی تصاویر کو پُرمسرت جذبات کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کیا

لندن (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے پہلی بار انسٹاگرام پر دورہ پاکستان کی یادوں کی تصاویر کو پُرمسرت جذبات کے ساتھ پوسٹ کیا اور پیغام میں بتایا کہ کس طرح ایس او ایس ویلیج بچوں کو فیملی ماحول فراہم کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے ایسا کچھ کیا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں کیا تھا، کیٹ میڈلٹن نے پہلی بار برطانوی شاہی محل کے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے دورہ پاکستان سے متعلق پُرمسرت جذبات کا اظہار کیا۔

کیٹ مڈلٹن نے ‘انسٹا گرام’ پر لاہور کے ایس او ایس ویلیج کے دورے کی تصویر کے ساتھ ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن یتیم بچوں کے ساتھ گفتگو کرتے، ہنستے ہنساتے، کھیلتے اور پڑھاتے ہوئے نظر آئے۔

تصاویر کے ساتھ کیٹ مڈلٹن نے اپنے پیغام میں کہا “ایس او ایس ویلیج کا ماحول بالکل گھر جیسا ہے، جس میں خاندان کے تمام افراد ایک ساتھ محبت سے رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ کا خیال رکھتے ہیں۔” ان میں سے بہت سے بچے بہت تکلیف دہ حالات سے گزر کر یہاں پہنچے ہیں۔ لیکن یہاں ان کی ہر طرح سے دیکھ بھال کی جارہی ہے اور انھیں آگے بڑھنے کا موقع دیا جارہا ہے۔

https://www.instagram.com/p/B30URB0lk3d/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
اس سے دو روز قبل برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے دورہ پاکستان کے بعد سی این این کو پہلے خصوصی انٹرویو میں کہا تھا پاکستان میں سب کچھ بہت اچھا رہا، دلکش نظاروں کا جواب نہیں، پاکستانی لوگوں کی مہمان نوازی، ثقافت نے ہمیں بہت زیادہ متاثر کیا۔

کیٹ مڈلٹن کا کہنا تھا کہ ایس او ایس ولیج دیکھنا چاہتی تھی، میں اپنے شوہر کے ساتھ وہاں گئی، ایس او ایس ولیج مستقبل کے حوالے سے بچوں کو مدد فراہم کر رہے ہیں، وہاں بہت ساری خواتین موجود تھیں جو بہت ہی مثبت کردار ادا کر رہی تھیں۔

خیال رہے برطانوی شہزادے ولیم کی اہلیہ اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن دورہ پاکستان مکمل کر کے برطانیہ پہنچ چکے ہیں، دونوں نے مسلسل پانچ دنوں تک پاکستان میں قیام کیا۔
یاد رہے 17 اکتوبر کو ولیم اور کیٹ نے دورہ پاکستان میں پہلی بار ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا تھا ، جو ان کے ٹور پروگرام کا حصہ تھا۔ تاہم جب 17 اکتوبر کو دورہ لاہور سے واپسی پر موسم کی خرابی کے باعث ہوائی جہاز کو ہنگامی لینڈ کرنا پڑی اور شاہی جوڑے کو ایک اور رات لاہور میں قیام کرنا پڑا۔

https://www.instagram.com/p/B3uWjB6lqyV/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک