پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جسٹن ٹروڈو کو دوبارہ الیکشن جیتنے پرمبارکباد

Share
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جسٹن ٹروڈو کو دوبارہ الیکشن جیتنے پرمبارکباد

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے جسٹن ٹروڈو کو دوبارہ الیکشن جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں، کینیڈا کے انتخابات میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت کو واضح برتری حا صل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جسٹن ٹروڈو کو دوبارہ الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی اور آپ کے کیساتھ مل کرکام کرنے کی خواہش ہے۔

خیال رہے کینیڈا کے انتخابات میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت کو واضح برتری حا صل کرلی ہے ، ابتدائی نتائج کےمطابق جسٹن ٹروڈوکی لبرل پارٹی نےتین سو اڑتیس میں سے ایک سو چھپن نشستیں حاصل کیں۔

حکومت بنانے کیلئے لبرل پارٹی کو ایک سو ستر نشستیں درکارہیں ، جس کے لئے لبرل پارٹی کوحکومت بنانے کیلئے دیگر جماعتوں سے اتحاد کرنا ہوگا۔

یاد رہے انتخابات میں کامیابی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد دی اور ٹویٹ میں کہا کہ وہ دونوں ممالک کی بہتری کے لیے ٹروڈو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظرہیں۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک