احمد نگر میں ظلم کی انتہا، بہن کے گھر جانا جرم بن گیا، شوہر کا بیوی پر بدترین تشدد

Share
احمد نگر میں ظلم کی انتہا، بہن کے گھر جانا جرم بن گیا، شوہر کا بیوی پر بدترین تشدد

چنیوٹ(ربوہ ٹائمز)چنیوٹ کے علاقے نور پور احمد نگر میں ظلم کی انتہا ہو گی بہن کے گھر جانا جرم بن گیا شوہر شوکت نے ڈنڈوں کے وار کر کے دو جگہ سے سر پھاڑ دیا اور تشدد کرتے ہوئے بازو بھی توڑ ڈالا.
تفصیلات کے مطابق:
چنیوٹ کے علاقے نور پور احمد نگر میں بیوی کا بہن کے گھر جانا جرم بن گیا فوزیہ بی بی بہن کے گھر ملنے گی تھی کہ واپس گھر آنے پر شوہر شوکت علی کا جن بے قابو ہو گیا اور بہن کے گھر جانے پر ڈنڈوں ، مکھوں ، تھپڑوں سے تشدد کرتے ہوئے دو جگہ سے سر پھاڑ دیا اور ڈنڈے کے وار سے بازو توڑ ڈالا اور گھر سے اٹھا کر باہر گندگی کے ڈھیر پر پھینک دیا اہل علاقے نے ریسکیو اور لواحقین کو اطلاع دی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں منتقل کیا گیا جہاں پر متاثرہ خاتون کا علاج جاری ہے متاثرہ خاتون اور لواحقین نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.
جبکہ تشدد کی خبر میڈیا پر آنے کے بعد چنیوٹ پولیس فوری حرکت میں آگئی.ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک