جماعت احمدیہ کی تنظیم واقفین نَو پاکستان کا سہ روزہ تربیتی و ورزشی پروگرام

Share
جماعت احمدیہ کی تنظیم واقفین نَو پاکستان کا سہ روزہ تربیتی و ورزشی پروگرام

پاکستان (ربوہ ٹائمز) شعبہ وقف نَو مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کو 11تا 13؍اکتوبر 2019ء سہ روزہ وقفِ نَو تربیتی و ورزشی پروگرام منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ پروگرام میں واقفینِ نَو خدام کو خلافت سے تعلق کو مضبوط کرنے کے لیے جماعت احمدیہ کے سربراہ کو خطوط لکھنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔ علمی و جسمانی معیار بہتر کرنے کے لیے مقابلہ جات کو بھی اس میں شامل کیا گیا۔ تمام معاونین قائد واقفین نَو کو ہدایات دی گئیںکہ وہ مجالس کی سطح پر معاونین سے رابطہ کر کے اس پروگرام کو پہنچائیں اور اس کو بھر پور اندا ز میں منانے کی کوشش کریں۔ نیز خدام سے انفرادی ملاقات کریں اور ان کی خیریت دریافت کریں۔
مورخہ 11؍ اکتوبر سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ معاونین وقفِ نَو نے ہدایت کے مطابق واقفین نَو سے رابطہ جات کیے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس 3 دن پر مشتمل پروگرام میں خدام نے علمی و ورزشی مقابلہ جات میں حصہ لیا اور اسی طرح سیمینارز کیرئیر کونسلنگ میں شمولیت اختیار کی۔ معاونین واقفین نَو نے اس کے ساتھ اپنی تجنید کو بھی اپ ڈیٹ کیا اور واقفین نَو خدام کے کوائف فارم بھی فل کرائے۔

دوران ایام کل 747؍خدام نے علمی و ورزشی مقابلہ جات میں حصہ لیا اور 337؍ واقفین نَو خدام کی کیرئیر کونسلنگ کی گئی۔

ان ایام میں شعبہ وقفِ نَو مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان اور شعبہ وقفِ نَو مجلس خدام الاحمدیہ مقامی کے مابین ایک دوستانہ ماحول میں کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا اور مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کی ٹیم فاتح قرار پائی۔ شعبہ وقف نَو پاکستان کے تحت مرکز میں بھی کیرئیر کونسلنگ سیمینار منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی مکرم سید قمر سلیمان صاحب وکیل وقف نَو نے شرکت فرمائی اور واقفین نَو خدام کی فیلڈ کے انتخاب میں رہنمائی فرمائی۔

13؍اکتوبر2019ء کو یہ تین روزہ پروگرام بخیرو عافیت اپنے اختتام کو پہنچا۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک