پاکستانی وزیر بھی احمدیوں کیخلاف نفرت پھیلانے والی مہم کا حصہ، وزرا کی نفرت پرمبنی مہم کو بند کرایا جائے:ترجمان جماعت احمدیہ پاکستان

Share
پاکستانی وزیر بھی احمدیوں کیخلاف نفرت پھیلانے والی مہم کا حصہ، وزرا کی نفرت پرمبنی مہم کو بند کرایا جائے:ترجمان جماعت احمدیہ پاکستان

چناب نگر(ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ پاکستان کے ترجمان سلیم الدین نے موجودہ سیاسی تناؤ میں وقتی سیاسی مفادات کے حصول کے لیے محب وطن اور پر امن جماعت احمدیہ کے خلاف نفرت آمیز مہم کو بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایک طویل عرصہ سے پاکستان میں احمدیوں کے خلاف جھوٹے اور شرانگیز بیانات دے کر ہرزہ سرائی کی جا رہی ہے جس میں گذشتہ چند مہینوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حد تو یہ ہے کہ وفاقی وزرا اور ریاستی ٹی وی چینل اس میں پیش پیش ہے۔

ترجمان نے کرتارپورراہداری کی بارے میں جھوٹے پراپیگنڈے پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی اموراعظم سواتی کے تبصرے کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے نجی ٹی وی چینل ہم نیوز پر کہا کہ ’میں لعنت بھیجتا ہوں ان پہ، اور عمران خان بھی لعنت بھجتا ہے قادیانیت پہ‘۔

ترجمان جماعت احمدیہ نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا یہ حکومت کا موقف ہے جو وفاقی وزیر نے بیان کیا؟ اعظم سواتی کس کی ترجمانی کر رہے ہیں؟ وزیراعظم عمران خان اس حوالے سے اپنی اور اپنی حکومت کی پوزیشن واضح کریں۔

ترجمان نے وفاقی وزیرکے توہین آمیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف وزیر اعظم پاکستان آج کرتارپورراہداری کا افتتاح کر کے دنیا کویہ پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کی حکومت اقلیتوں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف ان کے اپنے وزیراپنے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کی جانب سے محب وطن احمدیوں کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ حکومتی ارکان کی جانب سے احمدیوں کے خلاف نفرت پھیلانا ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے کیونکہ اس سے قبل امام جماعت احمدیہ سے ایک جعلی خط منسوب کرنے کی کوشش کی گئی اور اس سے قبل سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی نے سالوں پرانی جھوٹی ویڈیو نشر کی۔

خدشہ ہے کہ اس نفرت آمیز مہم کے نتیجے میں احمدیوں کے خلاف پُرتشدد واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ حکومت وقت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ احمدیوں کے خلاف جاری اس جھوٹی اور بے بنیاد مہم کو روکیں جس میں ان کے وزیر بھی شامل ہیں۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک