ٹی آی کالج چناب نگر ربوہ میں پروفیسر سلیم اختر ڈھیر ہ کی کتاب “ کہانی آوارہ ہوتی ہے” کی تعارفی تقریب منعقد

Share
ٹی آی کالج چناب نگر ربوہ میں پروفیسر سلیم اختر ڈھیر ہ کی کتاب “ کہانی آوارہ ہوتی ہے” کی تعارفی تقریب منعقد

چناب نگر ( نامہ نگار) آج گورنمنٹ پوسٹ گریجوئیٹ ٹی آی کالج میں پروفیسر سلیم اختر ڈھیر ہ کی کتاب “ کہانی آوارہ ہوتی ہے” کی تعارفی تقریب منعقد ہوئ ، جس میں تمام پروفیسرز نے شرکت کی۔
پروفیسر سلیم اختر ڈھیرہ شعبہ انگریزی کے صدر ہیں اور ایک عرصہ سے انگریزی زبان اور ادب کی ترویج اور تدریس سے وابسطہ ہیں۔اس سے پہلے ان کی انگریزی شاعری کی کتاب پیل لیفز "pale leaves" شائع ہو چکی ہے۔ اس کتاب کو حکومتِ پاکستان کی طرف سے ۲۰۰۷ میں “نیشنل ایوارڈ براۓ انگریزی ادب “سے نوازا گیا اور حکومتِ چین کی جانب سے اُن کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ چین مدعو کیا گیا۔
پروفیسر سلیم اختر ڈھیرہ کی یہ دوسری کتاب ہے جو اطالوی لوک کہانیوں کے تراجم ہیں ۔ اس کتاب میں تیس کہانیاں ہیں اور مثال پبلیشر فیصل آباد نے شائع کیا ہے۔ کتاب کا انتساب “خورشید بی بی “ کے نام ہے جو پروفیسر سلیم اختر ڈھیرہ کی والدہ ہیں ۔وہ انہیں بچپن میں کہانیاں سنایا کرتیں تھیں جن سے ان کی کردار سازی کے خد وخال مکمل ہوۓ۔ پچھلے سال جب انکی والدہ کا انتقال ہوا تو کچھ عرصہ کے بعد انکے ذہن میں ایک خیال آیا کہ جن کی مائیں نہیں ہو تیں ، انکو کہانیاں کون سناتا ہو گا ؟ یہ خیال اس کتاب کی تخلیق کا سبب بنا۔
پروفیسر علی عمران شاہ نے کہا کہ کہانیاں سادہ انداز بیان میں لکھی گیں ہیں۔ تسلسل ،روانی اور بر موقع اشعار نے کہانیوں کو “انٹر ٹینمنٹ” بنا دیا ہے۔
اس کے ساتھ ہر کہانی ایک سبق لۓ ہوے ہے جو قاری کے لاشعور میں سرایت کر جاتا ہے اور رہنمائ کا باعث بنتا ہے۔
پروفیسر وقار حسین نے بتایا کہ اردو میں روسی، جرمن، فرانسیسی ، کورین، ایرانی ، جاپانی کہانیوں اور افسانوں کے تراجم تو وافر دستیاب ہیں مگر اطالوی لوک کہانیوں کے اردو ترجمہ کی شاید یہ پہلی کتاب ہے۔
پرنسپل سید ضیاء الحسنین شاہ نے کہا کہ ہمیں تو اٹلی کے ویسپا ، پیزا اور نوڈل کا ہی تعارف تھا ۔ اب اٹلی کی کہانیوں سے بھی شناسائ ہو گی ہے۔ تقریب کے اختتام پر ہر پروفیسر کو ایک ایک کتاب تحفہ میں دی گی۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک