نصرت جہاں بوائز کالج ربوہ میں 2020 کا زبردست فن فیئر فیسٹیول

Share
نصرت جہاں بوائز کالج ربوہ میں 2020 کا زبردست فن فیئر فیسٹیول

چناب نگر (ربوہ ٹائمز) نصرت جہاں بوائز کالج ربوہ میں سالانہ فن فیئر پروگرام منعقد کیا گیا۔
فن فیئر نظارت تعلیم کے تحت سکول و کالجز میں ہرسال منعقد کیا جاتا ہے۔ فن فیئر تقریب میں طلباء نے اپنے ہاتھوں سے محنت کرکے مختلف چیزوں کے ماڈلز تیار کیئے،اس کے علاوہ بچوں کیلئے جھولے ،فوڈ سٹریٹ ،گھوڑے کی سواری ،گیم زون ،اونٹ کی سواری ،کشتی رانی کے علاوہ اوربھی بہت سی تفریحی چیزوں اور سٹالز کا انعقاد کیا گیا۔ بچوں، اور خواتین نے اس تقریب سے بھرپور فائدہ حاصل کیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے طلباء اور سکول انتظامیہ نے بھرپور محنت کی۔اس پروگرام میں بچوں کی بڑی تعداد سمیت مرد و خواتین نے بھرپور شرکت کی اور سب ہی اس رنگا رنگ تقریب سے بے حد لطف اندوز ہوئے.اس پروگرام کا مقصد بچوں کو تفریحی ماحول مہیا کرنا ہے۔تاکہ بچوں کو تعلیمی تربیت کیساتھ ساتھ تفریحی ماحول بھی مہیا ہو سکے۔یہ تقریب تین دن مختلف اوقات کار میں جاری رہی۔اس تقریب میں شرکت کرنے والوں نے کہا کہ ہمیں یہاں آکریہ سب دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے امید کرتے ہیں کہ ایسے پروگراموں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ ہمیں اور ہمارے بچوں کو اس کا بہت فائدہ ہے ۔اور ایسی تقریبات کا ہونا بہت ضروری ہے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک