کورونا وائرس کے پیش نظرپاکستان نے اپنے شہریوں کو بھارت میں گروی رکھوادیا

Share
کورونا وائرس کے پیش نظرپاکستان نے اپنے شہریوں کو بھارت میں گروی رکھوادیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کی سرحدیں بند ہونے کے باعث 26 پاکستانی اس وقت بھارت میں موجود اور وطن واپسی کے منتظر ہیں۔

کرونا (کورونا) وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کی سرحدیں بند ہونے کے باعث 26 پاکستانی بھارت واہگہ-اٹاری سرحد پر موجود ہیں۔

کچھ پاکستانی امرتسر میں اپنے رشتے داروں کے پاس مقیم ہیں۔ انہوں نے ربوہ ٹائمزاردو کو بتایا کہ ان سمیت تقریباً 26 پاکستانی، جن میں سکھ اور ہندو بھی شامل ہیں، جب 18 مارچ کو اٹاری سرحد پر گئے تو انہیں کہا گیا کہ پاکستان کی جانب سے سرحد کو کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بند کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا: 'اب مسئلہ یہ آ رہا ہے کہ کچھ پاکستانی ہندو جو بھارت کے دور دراز صوبوں میں اپنے رشتے داروں سے ملنے آئے تھے اور پرواز لے کر وہ اٹاری بارڈر پر پہنچ گئے تھے لیکن وہاں جاکر انہیں پتہ چلا کہ سرحد بند ہے۔ اب لوکل ٹرانسپورٹ بھی بند ہیں اور نہ ہی ان کے پاس اتنے پیسے ہیں کہ وہ پورے خاندان کے ساتھ دوبارہ بذریعہ جہاز واپس اپنے رشتہ داروں کے پاس جا سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ فہرست بنا رہے ہیں اور اسے پاکستان بھجوائیں گے، جس کے بعد ان کے جانے کا بندوبست کیا جائے گا تاہم ابھی کچھ لوگوں کے ساتھ آن لائن ویزہ ایپلیکشن کا مسئلہ آرہا ہے۔

ان کا کہنا تھا: 'بھارتی حکومت نے ہمیں ویزے میں توسیع کے لیے آن لائن ایپلیکشن دینے کو کہا ہے لیکن بعض لوگوں کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے اگر انہوں نے اپلائی نہیں کیا ان کا پاکستان جانا مشکل ہو جائے گا۔'

بھارت میں پھنس جانے والوں میں لاہور کے رہائشی جاوید اقبال بھی ہیں، جنہوں نے ربوہ ٹائمزاردو کو بتایا کہ وہ کاروبار کے سلسلے میں بھارت گئے تھے، لیکن جب19 مارچ کو اٹاری سرحد پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ سرحد بند ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'گذشتہ دس دن سے ہم یہاں پھنسے ہوئے ہیں، میری شوگر اور دل کے مرض کی دوا بھی ختم ہوگئی ہے، میں دوا بھی نہیں خرید سکتا کیونکہ یہاں کرفیو لگا ہوا ہے۔'

جاوید نے اپیل کی کہ وہ ابھی امرتسر میں ہیں اور امرتسر سے اٹاری بارڈر تک کا راستہ صرف30 منٹ پر مشتمل ہے، لہذا پاکستانی حکومت انہیں یہاں سے نکالنے میں ان کی مدد کرے۔

دوسری جانب میڈیکل ویزا پر بھارت جانے والے پانچ پاکستانی اٹاری-واہگہ کے راستے سے وطن پہنچ گئے ہیں۔

بھارت میں موجود پاکستانی ہائی کمشن نے اعلامیے میں بتایا کہ ان شہریوں میں چوہدری محمد اشفاق، نگہت مختار، یاسین مختار، محمد خالد اور چوہدری محمد آصف شامل ہیں۔

ہائی کمیشن میں موجود پریس اتاشی معاذ طارق نے بتایا کہ یہ پاکستانی بھارت میں میڈیکل ویزا پر گئے تھے اور کرونا وائرس کی پابندیوں کے باعث نئی دہلی میں پھنس گئے تھے، جس پر پاکستانی ہائی کمیشن نے ان کی وطن واپسی ممکن بنائی۔

معاذ طارق نے مزید بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن بھارت اور پاکستان میں متعلقہ اداروں سے قریبی رابطوں میں ہے تاکہ بھارت میں پھنسے باقی پاکستانیوں کی بھی جلد واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک