کرونا وائرس:جماعت احمدیہ پاکستان مشکل وقت میں ہم وطنوں کیساتھ ،کروڑوں روپے کی امدا دی جاچکی،مزید جاری

Share
کرونا وائرس:جماعت احمدیہ پاکستان مشکل وقت میں ہم وطنوں کیساتھ ،کروڑوں روپے کی امدا دی جاچکی،مزید جاری

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز) کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال میں جماعت احمدیہ اپنی روایت کے مطابق ہم وطنوں کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ اب تک کروڑوں روپے کا راشن و دیگر امدادی اشیاء تقسیم کی جا چکی ہیں۔ گھر گھر آگاہی مہم جاری ہے۔ احمدی نوجوان بڑھ چڑھ کے وزیر اعظم کے ریلیف پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔ پہلی قسط کے طور پر تیس لاکھ روپے وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروا دئیے گئے ہیں۔

ترجمان جماعت احمدیہ کے مطابق کرونا وائرس کی صورتحال سے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے جماعت احمدیہ اپنی دیرینہ روایت کے مطابق بنی نوع انسان کی بے لوث ہمدردی کے جذبہ سے ہم وطنوں کی خدمت کر رہی ہے۔ اب تک کے کاموں کی کچھ جھلکیاں پیش ہیں۔
پاکستان بھر میں 7228 ضرورت مند گھروں میں راشن پیکس اور نقد رقوم کی تقسیم کر دی گئی ہے۔
ہینڈ سینیٹائزر کی 23380 بوتلیں تقسیم کی گئیں۔

فیس ماسک 3500 اور صابن 5000 کی تعداد میں تقسیم کیا گیا۔

آگاہی مہم کے سلسلہ میں 15706 گھروں سے رابطہ کیا گیا اور 16868 گھروں میں معلوماتی پمفلٹ تقسیم کئے گئے ۔

ربوہ کی تمام رہائشی کالونیوں اور سڑکوں بشمول مسیحی بستی اور گرجا گھروں کو کلورین ملے پانی سے دھویا جا رہا ہے۔

احمدی نوجوان وزیر اعظم کی اعلان کردہ ریلیف فورس میں بڑھ چڑھ کر رجسٹر ہو رہے ہیں۔

ترجمان جماعت احمدیہ پاکستان سلیم الدین احمد کا کہنا ہے کہ جماعت احمدیہ کی ہمیشہ سے یہ روایت ہے کہ جب بھی ملک کو کسی مشکل کا سامنا ہوا، احمدی ملک کی خدمت کے لئے صف اوّل میں کھڑے ہوتے ہیں۔ ملک کے دفاع کی بات ہو یا وطن کی تعمیر و ترقی کا کام ہو، زلزلہ کی مشکلات ہوں یا سیلاب کی آفت کا سامنا ہو، جماعت احمدیہ ہر موقع پر ملک کے لئے اپنی خدمات پیش کرتی چلی آئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس سے مقابلہ کے لئے امتحان کی اس گھڑی میں بھی جماعت احمدیہ پاکستان بلا امتیاز مذہب و ملت اپنے ہم وطنوں کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ جب بھی وطن عزیز کو ضرورت پڑے، احمدی اپنی جان و مال سے بے لوث خدمت کے لئے حاضر ہیں۔

ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان نازک حالات میں تمام اختلافات بھلا کر ضرورت مند ہم وطنوں کے لئے بھائی چارہ کے جذبہ کے ساتھ آگے بڑھیں اور اس بیماری کے خلاف حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کریں۔ ترجمان نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی بنی نوع انسان کو اس وبا سے جلد نجات دے

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک