چنیوٹ پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری غلام عباس احساس کفالت پروگرام کے نام پر جعلی ممبرشپ دیتے ہوئے پکڑے گئے

Share
چنیوٹ پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری غلام عباس احساس کفالت پروگرام کے نام پر جعلی ممبرشپ دیتے ہوئے پکڑے گئے

چنیوٹ (ویب ڈیسک) وزیراعظم احساس کفالت پروگرام کے نام پر جعلی ممبرشپ کرنے والا مبینہ گروہ کا سرغنہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
سینکڑوں غیر قانونی پرینٹنگ کی گئی پرچیاں بھی برآمد کرلی گئیں نائب تحصیلدار کی مدعیت میں جعلسازی کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام عباس عرف ساقی کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج روٹی کپڑا اور مکان کے دعویدار پیپلز پارٹی عہدیدار غریب عوام کو لوٹنے میں بازی لے گئےچنیوٹ میں وزیراعظم کے احساس پروگرام کے نام پر جعلی ممبرشپ کرنے والے گروہ کا ماسٹر مائنڈ پکڑا گیا. پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات غلام عباس ساقی احساس پروگرام جعلی ممبرشپ کے نام پر لوٹ مار کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا.غلام عباس ساقی غریب خواتین سے پچاس اور سو روپے لیکر احساس پروگرام کی ممبرشپ فارم فروخت کررہا تھا.غلام عباس ساقی پر مقدمہ درج کر کے تھانہ سٹی حوالات میں بند کر دیا گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی چنیوٹ کے سیکریٹری اطلاعات غلام عباس عرف ساقی اس سے قبل بھی سادہ لوح لوگوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر لوٹ مار کرتے رہے ہیں

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک