پاکستان بھر میں ضلع چنیوٹ کورونا وائرس پر قابو پانے والا پہلا ضلع بن گیا

Share
پاکستان بھر میں ضلع چنیوٹ کورونا وائرس پر قابو پانے والا پہلا ضلع بن گیا

چنیوٹ (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے کہا ہے کہ ضلع چنیوٹ میں کورونا کے 10کے 10مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں ،الحمد اللہ اس وقت ضلع میں کورونا وائرس سے متاثر کوئی مریض نہیں ہے ، اس امر کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ایک اجلاس میں کیا ، انکا مزید کہنا تھا کہ آج قرنطینہ سنٹر فاسٹ یونیورسٹی سے کورونا کے آخری تین مریض بھی 2 بار رپورٹ نیگیٹو آنے پر انہیں گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے . یہ اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل اور کرم ہے ،ان مریضوں کی صحت یابی سے کورونا وائرس ڈیوٹی پر متعین ڈاکٹرز ،طبی عملہ کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ، انہوں نے محکمہ صحت کے افسران سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ، پیرا میڈیکل سٹاف ، نرسز و دیگر محکموں کے عملہ کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ فرنٹ لائن پر کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دن رات اس مشن کو کامیاب بنانے کیلئے کام کیا ، انکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور پاک فوج کے افسران ہر لمحہ پوری طرح چوکس ہیں ، انہوں نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس وائرس کو شکت دینے میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھروں میں رہیں ۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک