حالیہ پاکستان میں نفرت انگیز مہم ، جماعت احمدیہ نے روایتی بے لوث خدمتِ خلق سے جواب دیا

Share
حالیہ پاکستان میں نفرت انگیز مہم ، جماعت احمدیہ نے روایتی بے لوث خدمتِ خلق سے جواب دیا

ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی کل انسانیت کو اس وبا سے جلد نجات دے. ترجمان جماعت احمدیہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) (پ ر) جماعت احمدیہ کے ترجمان سلیم الدین نے کرونا وائرس کی وبا ء کے دوران وطن عزیز پاکستان میں جماعت کی جانب سے جاری فلاحی خدمات کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمدی اس مشکل وقت میں ہم وطنوں کی خدمت کے لئے حاضر ہیں ۔ہم اپنے ماٹو”محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں”کو سامنے رکھتے ہوئے بلاامتیاز فلاحی کام کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے بتایا کہ کرو نا وائرس کی وبا کے دوران پاکستان بھر میں اب تک

23767 ضرورتمند گھروں میں7کروڑ24لاکھ روپے سےزائد مالیت کےراشن پیکس اور 75لاکھ روپے نقدرقوم بطور امداد تقسیم کر دی گئی ہیں۔

31476گھرانوں میں 576110روپے مالیت کی ادویات تقسیم کی گئیں۔
ہینڈ سینیٹائزر کی 77ہزار سے زائد بوتلیں 6686فیس ماسک اور 8084صابن تقسیم کئے گئے۔

طبی عملے میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے 600PPE لباس تقسیم کئے گئے۔

کرونا وائرس سے بچاؤکے لئے 71032آگاہی بروشرتقسیم کئے گئے۔
وزیر اعظم پاکستان کے کرونا ریلیف فنڈ میں قبل ازیں 30لاکھ روپے کی پہلی قسط جمع کرائی گئی اوراب مزید50 لاکھ جمع کرا ئےجا رہے ہیں نیز وزیر اعظم کی اپیل پر ہم وطنوں کی خدمت کے لئے ہزاروں احمدی نوجوانوں نےخود کو ٹایئگر فورس میں رجسٹرڈ کرایا ہے۔

چناب نگر شہر کی تمام رہائشی کالونیوں،سرکاری دفاتر ،سڑکوں،دیگر مسالک کی عبادتگاہوں بشمول مسیحی بستی اور گرجا گھروں کو کلورین ملے پانی سے دھویا جا رہا ہے۔

ترجمان جماعت احمدیہ پاکستان سلیم الدین نے کہا کہ

جماعت احمدیہ اپنی سنہری روایات کی پاسبانی کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کو جاری رکھے گی اور اس ضمن میں کسی مخالفانہ مہم یا نفرت انگیز پراپیگنڈہ کا اثر قبول نہیں کرے گی۔ وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اس کی روشنی میں دھرتی کی خاطر ہماری جان ومال حاضر ہے ۔ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان نازک حالات میں مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کے مذموم پراپیگنڈہ کو مسترد کر دیں.

ترجمان نے کہا کہ

موجودہ حالات میں تمام اختلافات پس پشت ڈال کر ضرورت مندہم وطنوں کے لئے بھائی چارہ کے جذبہ کے ساتھ آگے بڑھنا وقت کا تقاضا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی کل انسانیت کو اس وبا سے جلد نجات دے.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک