چنیوٹ میں نجی نیوز چینل کے نمائندہ کا انوکھا کارنامہ ،غریب کی بیٹی کی عزت کا جنازہ نکال دیا

Share
چنیوٹ میں نجی نیوز چینل کے نمائندہ کا انوکھا کارنامہ ،غریب کی بیٹی کی عزت کا جنازہ نکال دیا

چنیوٹ میں نجی نیوزچینل کے رپورٹر کا انوکھا کارنامہ۔
غریب کی بیٹی کی عزت کا جنازہ نکالنے والے رپورٹرپرتھانہ سٹی چنیوٹ نے مقدمہ درج کرلیا ، ملزم منظر سے غائب ہوگیا۔۔پولیس تلاش میں چھاپےماررہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ میں نجی نیوز چینل کے رپورٹر جو کہ چنیوٹ میڈیاتنظیم کا مرکزی عہدے دار بھی ہے نے انوکھا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق رپورٹر کا رشتہ جس لڑکی سے طے ہوا تھا اس لڑکی کے والدین نے رپورٹر کی غلط شہرت کی وجہ سے اپنی بیٹی کا رشتہ ختم کردیا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اب کچھ روز قبل اس لڑکی کی شادی کہیں اور ہونے جارہی تھی تو بارات والے دن اس رپورٹر نے اپنے پولیس سے تعلقات کا استعمال کرتے ہوئے دلہن کے گھر پولیس بھجوا دی کہ لڑکی کی شادی اس کی مرضی کے بغیر ہورہی ہے ، پولیس کے کام بھی دیکھیں صحافی کے اشارے پر ناچتے ہوئے اس گھر جاپہنچی اور شادی میں لڑکی کی مرضی بابت پوچھا مگر لڑکی کا جواب والدین کے حق میں ہی تھا تو پولیس تو واپس گئی ہی گئی مگر افسوس بارات بھی اس سارے حالات کے بعد واپس چلی گئی ۔ لڑکی کا باپ دودھ دہی کا کام کرکے بچوں کا پیٹ پالتا ہے ۔ غریب مزدور کی عزت نفس اس صحافی کی انا کی بھینٹ چڑھ گئی ، ایف آئی آر کے متن کے مطابق اس صحافی نے رشتہ ختم ہونے پر دھمکیاں دی ہوئی تھیں ۔ تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک