چنیوٹ کے علاقہ لالیاں میں خون سفید ہوگیا اپنے ہی بھائی کے گھر پر11 افراد کا دھاوا

Share
چنیوٹ کے علاقہ لالیاں میں خون سفید ہوگیا اپنے ہی بھائی کے گھر پر11 افراد کا دھاوا

چنیوٹ (ویب ڈیسک) تھانہ لالیاں کے علاقہ کوٹ قاضی میں خون سفید ہو گیا اپنے ہی بھائی کے گھر پر11 افراد کا پرانی رنجش پر گھر پر دھاوا
تفصیلات کے مطابق تھانہ لالیاں کے علاقہ کوٹ قاضی میں پرانی رنجش پر اویس ولد غلام رسول محمد افضل عرف کالا مدثرولد اصغر عمران ولد اسلم مقصود ولد غلام رسول محسن ولد محمد افضل سمیت گیارہ افراد کا یاسین ولد غلام رسول کے گھر پر دھاوا جس کے نتیجے میں 4 افراد یاسین ولد غلام مرتضیٰ نازیہ بتول زوجہ یاسین فرذانہ زوجہ محمد عارف شہباز ولد حیات لونہ کو شدید زخمی کر دیا اور ایک کمرے میں بند کر دیا 15 پر کال کرنے کے بعد پولیس نے زخمیوں کو تالا توڑ کر نکالا وجہ عناد یہ سامنے آئی ہے گیارہ سال قبل فرزانہ نے عارف نامی شخص سے شادی کی تھی جس پر مخالفین کو رنج تھا اور فرزانہ اپنے بھائی کو ملنے اس کے گھر کوٹ قاضی آئی ہوئی تھی مضروبین کا کہنہ ہے کہ ہماری جان کو شدید خطرہ ہے ہمارے ساتھ کچھ بھی ہو گیا تو اس کے زمہ دار یہ ملزمان ہوں گے انہوں نے ڈی پی او چنیوٹ آر پی او فیصل آباد سے فوری ملزمان کو پکڑ نے اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے اس وقوع کے بعد کوٹ قاضی میں شدید خوف ہراس پھیل گیا ہے اور ابھی تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری سامنے نہیں آئی ہے

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک