چناب نگر شہر اور گردونواح میں مضر صحت دودھ مہنگے داموں فروخت

Share
چناب نگر شہر اور گردونواح میں مضر صحت دودھ مہنگے داموں فروخت

چنیوٹ ( ویب ڈیسک) جعلی مضر صحت دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری محکمہ فوڈ اتھارٹی اورتحصیل انتظامیہ کا پرائیوٹ ہسپتال انتظامیہ اور نیم حکیموں سے گھٹ جوڑ کوئی پوچھنےوالا نہیں ۔
چناب نگر ۔شہر اور گردونواح میں مضر صحت دودھ مہنگے داموں فروخت کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کاروائی کرنے سے گریزاں تفصیلات کے مطابق چناب نگر شہر اور گردونواح میں دودھ اور دہی ملاوٹ شدہ فروخت کرنے کا سلسلہ ابھی تک نہ رک سکا اور نہ ہی ان مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی یا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کاروائی کی ہے ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ پینے کی وجہ سے معصوم بچے بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں شہر کے مختلف علاقوں جن میں مین اقصی' چوک یادگار روڈ باب الواب اقصی' موڑ دارالفتوع خطرناک موڑ فیکٹری ایریا سبز منڈی ساہیوال روڈ نصیرہ آباد طاہرآباد کے علاوہ دیگر علاقوں میں دودھ مافیا سرگرم ہے جو ملاوٹ شدہ دودھ کو مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ دوکاندار اپنی مرضی کے ریٹ پر دودھ فروخت کر رہے ہیں کیونکہ ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی ہے جسکا فائدہ اٹھا کر دوکاندار بچوں اور بڑوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اور اگر چناب نگر میں اس مافیا کے خلاف فوری ایکشن نہ لیا گیا تو ہزاروں افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر محمد ریاض چنیوٹ سے اپیل کی ہے کہ ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے تاکہ عوام کی زندگیاں محفوظ رہ سکے -

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک