ضلع چنیوٹ کی بیٹی عزت گنوا بیٹھی،ملزم سرعام گھوم رہا،جبکہ متاثرہ لڑکی انصاف کیلئے دھکے کھارہی ہے

ضلع چنیوٹ کی بیٹی عزت گنوا بیٹھی،ملزم سرعام گھوم رہا،جبکہ متاثرہ لڑکی انصاف کیلئے دھکے کھارہی ہے

بھوآنہ (ویب ڈیسک) بھوآنہ انصاف نہ ملا تو خود کشی کر لوں گی زیادتی سے متاثرہ نا بالغہ بچی کی انصاف کے لیے دہائی، تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں شمس الحسن ولد ماہنی کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق اس کی دختر رضیہ بی بی بعمر9/10سال نابالغ اپنی ڈھاری پر اپنے ملکیتی رقبہ میں کاشت کماد کر رہی تھی کہ بوقت4بجے دن ملزم اسد حیات ولد احمد خان قوم ہنجراء سکنہ ٹھٹھہ محمد شاہ نے مسماۃ رضیہ بی بی کو زبردستی پکڑ لیا اور اس کے منہ پر تھپڑ مارتے ہوئے اس کی شلوار پوشیدنی اتار کے اس کے ساتھ حرام کاری میں مصروف ہو گیا مسماۃ رضیہ بی بی کی چیخوں پکار سن کر قریبی لوگ آئے تو ملزم مسماۃ رضیہ بی بی کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا جس پر تھانہ بھوآنہ پولیس نے متاثرہ بچی کی والد کی درخواست پر مقدمہ نمبر304/20بجرم376iدرج کر لیا لیکن ملزم اسد حیات کو گرفتار نہ کیا متاثرہ بچی اور اس کے والد نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوے کہ مقدمہ کے تفتیشی نے مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکر پہلے تو ملزم کو گرفتار نہ کیا بعد اذاں ملزم کی عبوری ضمانت عدالت سے کروا دی اب ملزم نے متاثرہ بچی اور اس کے والس کو مقدمہ کی پیروی سے روکنے کے لیے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں متاثرہ بچی رضیہ بی بی اور اس کے والد نے وذیر اعلی پنجاب اور آئی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ان کے مدمہ کی تفتیش کسی فرض شناس افسر کے ذمہ لگائی جائے اور میرٹ کرتے ہوئے انکو انصاف دیا جائے اگر ان کو انصاف نہ ملا تو وہ خود کشی کر لے گی.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک