ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا چھٹی کے دن ڈی ایچ کیو ہسپتال کا سرپرائز وزٹ

Share
ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا چھٹی کے دن ڈی ایچ کیو ہسپتال کا سرپرائز وزٹ

چنیوٹ (ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا چھٹی کے دن ڈی ایچ کیو ہسپتال کا سرپرائز وزٹ . ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری . مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عائشہ یٰسین. سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف و دیگر بھی موجود تھے . ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز میں جا کر ادویات کی دستیابی مشنری کی ورکنگ حالت اور مریضوں کو علاج معالجہ کی دستیاب سہولیات کو چیک کیا . انہوں نے انسداد کورونا ایس او پیز اور سروسز کی فراہمی کے عمل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور بعض امور کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی . ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بنائی گئی پناہ گاہ کا بھی وزٹ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے عزم وہمت کے 100 ایام میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو کورونا کے خطرات سے محفوظ رکھنے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے بتایا کہ مارچ کے آخری عشرہ سے بیرون مللک سے آئے زائرین اور مقامی افراد فاسٹ یونیورسٹی فیصل آباد روڑ اور ڈی ایچ کیو میں کورنٹائن ہوئے اور ان افراد کے ٹیسٹ کرانے کے علاوہ انہیں رہائش،کھانا سمیت بنیادی ضرورت کی تمام تر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا -

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک