بھوانہ میڈیا کے انکشاف کے بعد بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن

Share
بھوانہ میڈیا کے انکشاف کے بعد بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن

بھوانہ (ویب ڈیسک ) بھوانہ میڈیا کے انکشاف کے بعد بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن سات بجلی چور پکڑے گئے مقدمات درج تفصیلات کے مطابق فیسکو سب ڈؤیژن بخاریاں کے علاقہ جات میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری کی نشاندہی اور انکشاف کے بعد SDO سب ڈؤیژن بخاریاں معظم منظور کی زیر نگرانی ٹاسک فورس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر موضع ٹھٹھہ فتح علی لہنے کا کھوہ پر مہدی خان ولد غلام محمد موضع ہرسہ نہرہ میں اسلام ولد اشرف قلعہ کنگراں میں محمد منشاء ولد یقیوب قوم فقیر اور قمر عباس ولد محمد افضل کنگر موضع سمندر میں رحمت اللہ ولد اسماعیل درہٹہ کھرلاں میں رائے واجد علی ولد ولی محمد اور چک نمبر 143 مظہر اقبال بلوچ کی ڈریکٹ سپلایائی پکڑی گئی رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے ساتوں بجلی چوروں میں سے ایک کے خلاف تھانہ رجوعہ میں اور چھ قومی مجرمان کے خلاف تھانہ بھوآنہ میں مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں SDO معظم منظور نے محمد رفیق مغل صدر محمدی پریس کلب بھوانہ چوہدری مبشر حسین لونا جنرل سیکرٹری قمر عباس اعوان پریس سیکرٹری اطلاعات سے ملاقات میں بتایا کہ ماہ جون میں سب ڈویژن بخاریاں نے 116 فیصد ریکوری کر کے ضلع چینوٹ میں اول پوزیشن حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے دفتر میں رشوت خوری کرپشن کام چوری کو ہرگز برداشت نہیں کروں گا اور کرپٹ اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی-

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک