پاکستان کے ڈیجیٹل میڈیا "نیا پاکستان" کی اسلام آباد میں مندر کو احمدیوں کیساتھ جوڑکرشر پھیلانے کی مہم

Share
پاکستان کے ڈیجیٹل میڈیا "نیا پاکستان" کی اسلام آباد میں مندر کو احمدیوں کیساتھ جوڑکرشر پھیلانے کی مہم

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز) عمران خان کے مندر بنانے کے اعلان کے بعد کچھ لوگوں نے اس مندر کو بنانے سے اتفاق کیا اور بہت سے لوگوں نے مخالفت کی، اس دوران عدالت میں کیس کردیا گیا اور معاملہ عدالت کے پاس جا پہنچا .معاملہ عدالت میں زیر التوا تھا کہ اس دوران کچھ این جی اوز نے اسلام آباد پریس کلب کے باہر مندر بنانے کیلئے احتجاج ریکارڈ کروایا.
جہاں پر پاکستان کے ڈیجیٹل میڈیا "نیا پاکستان" کے اینکر نے "مندر کے پیچھے احمدیوں کا ہاتھ " کی خطرناک مہم چلانی شروع کردی اور احتجاج میں موجود خواتین سے معاملے کی سنگینی کو بغیر سمجھے ہندووں کے مندر کیلئے احتجاج کے بارےمیں پوچھنے کی بجائے احمدیوں کے کافر ہونے کا سوال اٹھانا شروع کردیا.

احمدیوں کو پاکستان میں پہلے ہی نفرت اور قتل و غارت کا سامنا ہے پاکستان کے ڈیجیٹل میڈیا نے اس معاملے کی سنگینی کو بغیر سوچے سمجھے احمدیہ کارڈ کھیلنا شروع کیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ نیا پاکستان کے اینکر نے جس سے بھی سوال کرنے کی کوشش کی اس نے منہ توڑ جواب دیا اوراحمدیوں کو پاکستان میں جس قسم کے تعصب کا پہلے ہی سامنا ہے اس کو ہوا دینے کی بجائے اینکر کو سمجھایا کہ یہاں معاملہ کوئی اور ہے اور اپ بات کوئی اور کر رہے ہیں جس پر اینکر بار بار اسرار کرتا نظر آتا ہے.اینکر کے بار بار احمدیوں کے بارے سوال کرنے کی کوشش یہ بتاتی ہے کہ وہ اس مندر کے معاملے پر کسی سیاسی مقصد کے تحت بھیجا گیا تھا اور اس مندر کے معاملے پر احمدیہ کارڈ کھیلتے ہوئے اسے احمدیوں کیساتھ جوڑنے کی کوشش کررہا تھا.

اس بارے میں جماعت احمدیہ کی طرف سے ابھی تک کوئی پریس ریلیز تو جاری نہیں کی گئی لیکن حکومتی اداروں کو چاہیئے کہ ایسے عناصر جو ملک میں موجود اقلیتوں کے نازک معاملات کا پتا ہونے کے باوجود جان بوجھ کر مذہبی انتشار کو فروغ دیں ایسے ہتھکنڈوں کیخلاف سخت سے سخت سخت کاروائی کی جائے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک