ضلع چنیوٹ کے T/Si'sکیلئے تربیتی کورس و لیکچر کا اہتمام

Share
ضلع چنیوٹ کے T/Si'sکیلئے تربیتی کورس و لیکچر کا اہتمام

چنیوٹ( ویب ڈیسک) ڈی پی اوچنیوٹ سید حسنین حیدر کی ہدایت پرزیرتربیتT/Si'sکیلئے سنگین مقدمات میں جدید طریقہ تفتیش،بروقت مقدمات کی یکسوئی،تفتیش میں کمی کوتاہی کو دور کرنے کیلئے تربیتی کورس و لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔کورس و لیکچر میں ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شہزاد نواز،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عبدالحفیظ،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرطارق عباس تارڑ، ڈی ایس پی سٹی خالد حسین تارڑ،ضلع چنیوٹ کے T/Si'sنے شرکت کی۔تربیتی کورس میں شرکاء نے پولیس افسران کو موک کیس ٹرائل،ایف آئی آر کے بعدمثل تیار کرکے شہادت دینے کے طریقہ کار اور تفتیشی جرح کے بارے میں آگاہی دی۔افسران کو شناخت پریڈ،فرد مقبوضگی،نقشہ موقع،ملاحظہ موقع،جرح کے بارے میں پریکٹیکل کروایا گیااور آگاہی دی گئی۔تفتیشی افسران کو جدید طریقہ تفتیش،قانونی معاملات،تفتیش میں درپیش پیچیدگیوں اور انکے حل کے بارے آگاہی دی گئی تاکہ ملزمان کو جدید طریقہ تفتیش سے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ڈی پی اونے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید طریقہ تفتیش،بہتر پراسیکیوشن کی بدولت ضلع چنیوٹ کے منشیات کے کیسز میں ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں ہوئیں اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایاگیا۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک