مریم نواز نیب پیشی کیلئے گھر سے نکل پڑیں لیکن باہر آنے سے قبل کیا کام کیا ؟ پتا چل گیا

Share
مریم نواز نیب پیشی کیلئے گھر سے نکل پڑیں لیکن باہر آنے سے قبل کیا کام کیا ؟ پتا چل گیا

لاہور (ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزداری مریم نواز نیب میں پیشی کیلئے گھر سے نکل پڑیں ہیں تاہم اس موقع پر ان کے گھر کارکنوں اور رہنماﺅں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے نیب پیشی کیلئے روانگی سے قبل اپنی والدہ کی قبر پر حاضری دی اور فاتح خوانی کی جس کے بعد وہ باہر آئیں تو گھر کے باہر کارکنان اور رہنماﺅں کی بڑی تعداد موجود تھی، کارکنان نے مریم نواز کو دیکھ کر نعرے بازی بھی ۔مریم نواز نے کارکنان سے مختصر خطاب بھی کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ میں ڈرنے والی نہیں ہوں ، حکومت جتنے مرضی ہتھکنڈے آزما لے میں اور والد اپنے موقف پر قائم ہیں ،میرے خلاف جعلی اراضی کیس بنا دیا گیاہے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کی نیب کے سامنے پیشی کا فیصلہ وکلا، خاندان اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کیا گیا اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مریم نواز ایک بڑے قافلے کی صورت میں جاتی امرا رائیونڈ سے نیب آفس ٹھوکر نیاز بیگ پہنچیں گی۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک