پاکستانی حساس اداروں نے بھارت کا بڑا سائبر حملہ ناکام بنادیا

Share
پاکستانی حساس اداروں نے بھارت کا بڑا سائبر حملہ ناکام بنادیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاکستانی حساس اداروں نے بھارت کا بڑا سائبر حملہ ناکام بنادیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے ایک بڑے بھارتی سائبر حملے کا سراغ لگالیا، دشمن نے پاکستان کے خلاف متعدد سائبر جرائم کا ارتکاب کرنے کی کوشش کی، بھارتی خفیہ ادارے دھوکہ دہی سے پاکستانی سرکاری اور دفاعی حکام کے موبائل فونز اور دیگر آلات ہیک کرنا چاہتے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن خفیہ اداروں کے مختلف اہداف کی تحقیقات کی جارہی ہیں، پاک فوج نے ان سائبرحملوں کو روکنے کیلئے ضروری حفاظتی انتظامات بڑھادیے ہیں جبکہ سائبر سیکیورٹی کے ایس او پیز (معیاری طریقہ کار) کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔آئی ایس پی آر نے بیان میں مزید کہا کہ تمام حکومتی اداروں کو حملوں کے نقصان کا پتہ لگانے اور سائبرسیکیورٹی کے اقدامات بڑھانے کیلئے سفارشات ارسال کردی ہیں۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک