وزیراعظم کے کوروناامدادی پیکج سے 540 ارب روپے استعمال نہ ہونے کا انکشاف

Share
وزیراعظم کے کوروناامدادی پیکج سے 540 ارب روپے استعمال نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے متاثرین کیلئے گزشتہ مالی سال کے دوران اعلان کردہ 1250 ارب روپے کے وزیراعظم امدادی پیکج کے 540 ارب روپے استعمال نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پروسیجرل شرائط کی وجہ سے کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے مختص کردہ وزیر اعظم کے 1250 ارب رپوے کے امدادی پیکج مین سے 540 ارب روپے استعمال نہیں ہوسکے۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے وزیراعظم امدادی پیکج کے باقی بچ جانے والے 540 ارب روپے رواں مالی سال کے دوران استعمال کرنے کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ علاوہ ازیں سارک کویڈ 19 ایمرجنسی فنڈز کیلئے اضافی 3 ملین ڈالرز کی فراہمی کی منظوری دی گئی ہے۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کو مالی امداد کی فراہمی کی اصولی منظوری سی گئی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق روز ویلٹ ہوٹل کے قرض اور سود کی مد میں ادائیگیوں کیلئے 105 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔وزارت خزانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے پائیدار ترقی کےپروگرام کیلئے 8 ارب سے زائد کے فنڈز جاری کرنے کی سمری بھی منظور کر لی جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کو آف شور بانڈز کے اجرا کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق بانڈز مارکیٹ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جاری کیے جائیں گے۔ای سی سی کی جانب سے علاوہ ازیں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹیکس دہندگان کے سال 2013 سے زیر التواءپانچ کروڑ روپے مالیت تک کے انکم ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو 40 ارب روپے فراہم کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے جس کیلئے خزانہ ڈویڑن فنڈز کا بندوبست کرے گی۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک