مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی یوم آزادی پاکستان منایا جا رہا ہے

Share
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی یوم آزادی پاکستان منایا جا رہا ہے

سرینگر (ویب ڈیسک) پاکستان کا74 واں یوم آزادی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کشمیری 14 اگست کو یومِ تشکر کے طور پر منارہے ہیں۔ اس موقع پر مختلف علاقوں میں کشمیریوں نے پاکستانی جھنڈے گھروں میں تیار کیے ہیں۔کشمیری ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا کھل کر اظہار کرتے ہیں، اور آزادی کشمیر کی جدوجہد کو تحریک پاکستان کا نامکمل ایجنڈا سمجھتے ہیں۔صدر اور وزیراعظم پاکستان نے بھی یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خوشی کے اس موقع پر کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔صدرمملکت نے قوم کے نام پیغام میں قوم کو یوم ازادی کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ بھارت تین دہائیوں سے کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے اور تمام اقلیتوں کونشانہ بنا کر ہندوتوا کانظریہ مسلط کرناچاہتا ہے۔عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم آزادی کے روز بھارتی مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری بھائیوں کے دکھ میں غمزدہ ہیں، ہم حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہرفورم پر ان کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ ایک سال سے فوجی محاصرے جاری ہے۔ قوم کے بیٹوں نے اس دھرتی اوراس کے نظریہ کےدفاع کےلیے قربانیاں دیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ بچوں اور خواتین کی حرمت کو پامال کیا جا رہا ہے۔ کشمیری قیادت ایک سال سے پابند سلاسل ہے۔ کشمیری تمام مظالم کے باجود آزادی کی جدوجہد پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان کہتے ہیں نئے سیاسی نقشے کا مقصد آنے والی نسلوں کی رہنمائی اور منزل کا تعین کرنا ہے۔کشمیری عوام کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک