ریڈ کارڈ کیوں دکھایا؟ فٹبالر نے ریفری کی شدید پٹائی کر دی، ہسپتال منتقل

Share
ریڈ کارڈ کیوں دکھایا؟ فٹبالر نے ریفری کی شدید پٹائی کر دی، ہسپتال منتقل

ماسکو (ویب ڈیسک) روسی دارالحکومت میں ہونے والے فٹ بال میچ کے دوران ریڈ کارڈ دکھائے جانے پر فٹ بالر نے ریفری کی شدید پٹائی کر دی۔ کھلاڑی روس کی قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان شیروکوف تھے۔ ریفری کو کئی گھنٹے ہسپتال میں رہنا پڑا۔یہ میچ ایک دوستانہ فٹ بال میچ تھا جو ماسکو میں اسی ہفتے کھیلا جا رہا تھا۔ کھیل کے دوران ایک لمحہ ایسا بھی آیا کہ ریفری نے ایک مڈفیلڈ کھلاڑی کو شدید نوعیت کا فاؤل کرنے پر ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر جانے کے لیے کہہ دیا۔ یہ کھلاڑی رومان شیروکوف تھے، جو ماضی میں روس کی قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔ریڈ کارڈ ملنے پر اس وقت انتالیس سالہ شیروکوف اتنے مشتعل ہو گئے کہ انہوں نے ہر قسم کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے پہلے ریفری کے منہ پر ایک زور دار مکہ جڑ دیا۔ پھر جب دھکا دے کر ریفری کو پہلے زمین پر گرایا اور اس کے سر پر پاؤں سے ایک زور دار کک بھی مار دی۔ یہ سب کچھ ایک میچ کے دوران ہوا، اور اس کی ویڈیو بھی بن گئی تھی۔اس واقعے کے بعد ریفری نِکیتا دانخنکوف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس جسمانی حملے کے بعد وہ کئی گھنٹے تک ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ کس طرح ان کا منہ سوجا ہوا تھا اور ایک آنکھ پر نیل بھی پڑا ہوا تھا۔
اس فٹ بالر نے بعد میں انسٹاگرام پر اپنا ایک بیان بھی جاری کیا، جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ میچ کے دوران انتہائی نامناسب رویے کے مرتکب ہوئے اور ریفری نِکیتا دانخنکوف سے دلی افسوس کے ساتھ مافی مانگتے ہیں۔روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس واقعے کی ریفری کے اہل خانہ نے ایک جسمانی حملے‘ کے طور پر ماسکو پولیس کا باقاعدہ شکایت بھی کر دی ہے اور پولیس بھی اس واقعے کی چھان بین کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹوں میں اس حوالے سے روسی فٹ بال فیڈریشن کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔رومان شیروکوف کا ایک پیشہ ور فٹ بالر کے طور پر کیریئر کافی طویل تھا۔ وہ ماضی میں روسی فٹ بال کلب زَینِٹ سینٹ پیٹرزبرگ کے لیے بھی کھیلتے رہے ہیں۔ وہ اس کلب کی اس ٹیم میں بھی شامل تھا، جس نے 2008ءکا یوئیفا کپ جیتا تھا۔ انہوں نے کل 57 انٹرنیشنل میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی، جس دوران کئی میچوں میں وہ روسی قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان بھی رہے تھے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک