چنیوٹ:لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرنے والی چنیوٹ پولیس کی لیڈی کانسٹیبلان کیساتھ ڈکیتی کی واردات

Share
چنیوٹ:لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرنے والی چنیوٹ پولیس کی لیڈی کانسٹیبلان  کیساتھ ڈکیتی کی واردات

چنیوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرنے والے خود لٹ گئے. شریف فیملی ریسٹورنٹ کے سامنے ڈکیتی کی واردات
.چنیوٹ عوام کا تحفظ کرنے والے خود لٹ گئیں. شریف فیملی ریسٹورنٹ کے سامنے سرے شام روڈ ڈکیتی. نوعمر ڈکیت فیمیل پولیس کانسٹیبلان سے پرس چھین کر فرار. تفصیلات کے مطابق تھوڑی دیر قبل شریف فیملی ریسٹورنٹ کے سامنے رکشہ میں سوار دو فی میل پولیس کانسٹیبلان آئسکریم لینے کے لیے رکی تھیں کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نوعمر ڈکیت لڑکے انکا پرس چھین کر فرار ہوگئے. ہوٹل کا سیکیورٹی گارڈ منہ تکتا رہ گیا. فیمیل پولیس کانسٹیبل زینت نے بتایا کہ انہیں آج تنخواہ ملی تھی جو اس پرس میں موجود تھی. انکا کہنا ہے کہ پرس میں 60 ہزار روپے اور نوکیا موبائل موجود تھا.ڈکیت سیشن کورٹس کی طرف فرار ہوئے لوگوں نے پیچھا کیا مگر وہ کہیں دکھائی نہ دئیے. ضلع چنیوٹ میں بڑھتی چوری وڈکیتی کی وارداتوں سے لوگ خوفزدہ ہوچکے ہیں. موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ جہاں پولیس خود محفوظ نہیں وہاں عام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کیا ہوگا.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک