جماعت احمدیہ کے سربراہ کی جانب سے بیشترممالک کے سربراہان کواہم خطوط

Share
جماعت احمدیہ کے سربراہ کی جانب سے بیشترممالک کے سربراہان کواہم خطوط

ٹلفورڈ (ربوہ ٹائمز) مختلف سربراہانِ ممالک کو خطوط تحریر فرمائے۔ ان خطوط میں اپ نے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ دنیا کے ممالک کے سربراہان اس انوکھے وقت پر غور کریں جس میں سے دنیا گزر رہی ہے۔ اور یہ کہ covid-19 کے تباہ کن اثرات کو یہ لیڈران انسانیت کے لیے ایک تنبیہ سمجھیں۔

گذشتہ چند ماہ میں covid-19 کی وبا کے نتیجے میں دنیا مکمل طور پر ہل چکی ہے۔ انسان تصور بھی نہ کر سکتا تھا اور یہ بات ناممکن معلوم ہوتی تھی کہ ممالک اس طور پر رک جائیں گے۔ تمام دنیا ایک مشکل میں پڑی اور اس بات کی ضرورت پیش آئی کہ covid-19 کے سدِّ باب کے لیے ایک عالمی اور یک جہت کوشش کی جائے۔ لیکن افسوس ہے کہ یکجہتی کی بجائے اختلاف اور تفرقہ ابھر کر سامنے آیا۔ ممالک اور ان کے سربراہان نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور بھروسہ مندی کی جگہ الزام تراشی کی۔
اس تمام عرصے میں اپ نے نہ صرف دنیا بھر کے مسلمانوں کی رہ نمائی فرمائی بلکہ تمام انسانیت کی رہ نمائی کے لیے کوشاں رہے کہ لوگ خدا تعالیٰ کے حقوق اور ایک دوسرے کے حقوق ادا کریں۔ چنانچہ جون کے مہینے میں اپ نے امریکہ، برطانیہ، چین، روس، فرانس، جرمنی، کینیڈا، جاپان، انڈیا، اسرائیل اور آسٹریلیا کے سربراہان کو خطوط لکھے۔ ان خطوط میں اپ نے فرمایا کہ کورونا وائرس نے ممالک اور انسانیت کی کمزور اور پُر خطا حالت کو ظاہر کر دیا ہے اور اس یقین کا اظہار کیا کہ اس وبا کے اثرات اور دنیا کا مکمل طور پر رک جانا خدا تعالیٰ کی تقدیر کے مطابق ہے اور یہ انسانیت کے لیے ایک عظیم تنبیہ ہے تا لوگ اپنی حالت کو درست کریں اور ہرقسم کے ظلم سے باز آئیں۔

اپ نے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ جماعت احمدیہ کے بانی نے فرمایا تھا کہ سابقہ اقوام جو طبعی آفات کے نتیجے میں ہلاک ہوئیں وہ اپنی زیادتیوں اور تکبر کی وجہ سے تباہ ہوئیں۔ جماعت احمدیہ کے بانی نے فرمایا کہ فرعون بھی اپنے کفر کی وجہ سے ہلاک نہ ہوا بلکہ اپنے مظالم کی وجہ سے۔اپ نے فرمایا کہ آج کل کے لیڈران اور اقوام کے لیے ضروری ہے کہ وہ ماضی سے سبق سیکھیں اور اس بات کو پہچانیں کہ طبعی آفات اور جان لیوا وبائیں انسانیت کے لیے ایک تنبیہ ہیں تا انسان اپنے خالق کو پہچانے اور اس کی مخلوق کے حق ادا کرے۔

اپنے خطوط میں اپ نے لکھا کہ Covid-19 کے معاشی نتائج دنیا کو مزید بے چینی میں ڈال دیں گے اور دنیا کے امن اورسکون کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ چنانچہ اپ نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ سربراہان بین الاقوامی اور ملکی سطح پر انصاف کے اعلیٰ معیاروں کو قائم کریں اور اپنی عوام کے لیے ایک مثبت اور نیک مثال قائم کریں۔

مزید یہ کہ اپ نے اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکرٹری His Excellency António Guterresکو بھی خط لکھا جس میں اپ نے اِسی پیغام کی طرف توجہ دلائی جو دیگر سیاسی رہ نماؤں کو لکھا تھا اور تاکید کی کہ وہ اپنے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے ممالک کے مابین اتحاد پیدا کریں۔

اسی عرصے کے دوران اپ نے His Holiness Pope Francis کو بھی خط لکھا جس میں جماعت احمدیہ کے بانی کا پیغام پہنچایا اور اظہار کیا کہ اب اس بات کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے کہ مذہبی رہ نما اس بات کی کوشش کریں کہ بین المذاہب رواداری اور عزت قائم کی جائے۔

نیز اپ نے گھانا، سیرالیون اور نائیجیریا کے صدران کو بھی خطوط لکھے۔ افریقہ کے ممالک کے صدران کو بھجوائے گئے خطوط میں اپ نے اس بات کی امید کا اظہار کیا کہ ان کے ممالک مزید ترقی کریں۔ اور یہ کہ ان ممالک کے سربراہان اپنی ذمہ داریوں کو احسن رنگ میں ادا کریں۔ اور اپنے ممالک کی ترقی کے لیے کوشاں رہیں۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک