پوتے نے پب جی کھیلنے کیلئے دادا کی لاکھوں روپے پینشن اڑادی

Share
پوتے نے پب جی کھیلنے کیلئے دادا کی لاکھوں روپے پینشن اڑادی

بھارت(ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق پب جی گیم کی لت میں مبتلا 15 سالہ نوجوان نے گیم کھیلنے کے لیے رقم کی ادائیگی کے لیے دادا کے پینشن اکاؤنٹ کا استعمال کیا اور اکاؤنٹ میں موجود پینشن کی رقم کے 2 لاکھ 34 ہزار روپے گیم کے لیے ادا کردیے۔
دہلی پولیس کے سائبر سیل کا کہنا ہے کہ نوجوان کئی ماہ سے پب جی گیم کھیلنے کے لیے رقم کی ادائیگی کے لیے اپنے دادا کا پینشن اکاؤنٹ استعمال کررہا تھا جس سے اس نے مسلسل ادائیگیاں کیں۔
دہلی پولیس کے مطابق واقعے کا پتا اس وقت چلا جب اکاؤنٹ ہولڈر کو موبائل فون پر اکاؤنٹ سے رقم کٹنے کا میسج موصول ہوا جس میں اکاؤنٹ سے 2500 روپے کٹوتی کی اطلاع دی گئی اور اکاؤنٹ میں بقیہ رقم صرف 275 روپے تھی۔
میسج دیکھنے پر اکاؤنٹ ہولڈر نے بینک سے رابطہ کیا اور اکاؤنٹ میں موجود 2 لاکھ 34 ہزار روپے ٹرانسفر ہونے سے متعلق بتایا۔
پولیس کے مطابق شکایت کنندہ نے پولیس سے رابطہ کیا اور بتایا کہ اس نے اپنے اکاؤنٹ سے کوئی ٹرانزکشن نہیں کی تاہم پولیس کی تحقیقات پر پتا چلا کہ متعلقہ اکاؤنٹ سے 2 ماہ کے اندر 2 لاکھ 34 ہزار 297 روپے کی ٹرانزکشنز کی گئی ہیں جس پر مزید تحقیقات کی گئیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ٹرانزکشن 23 سالہ پنکج کمار کے ایک رجسٹرڈ اکاؤنٹ کے ذریعے کی جس پر پولیس نے پنکج کمار کو گرفتار کرلیا، ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کے ایک دوست نے آئی ڈی اور پاسورڈ بناکر رقم ٹرانسفر کرنے کا کہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پنکج کمار سے تفتیش میں پتا چلا کہ اس کا دوست متاثرہ شخص کا پوتا ہے جس کو حراست میں لے لیا گیا اور اس نے دوران تفتیش پب جی گیم کی ادائیگی کے لیے دادا کا اکاؤنٹ استعمال کرنے کا بھی اعتراف کیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان نے بتایا کہ رقم کی منتقلی کے بعد وہ اپنے دادا کے موبائل سے بینک سے موصول ون ٹائم پاسورڈ ڈیلیٹ کردیا کرتا تھا۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک