ڈپٹی کمشنر چنیوٹ خضر افضال چوہدری کا چناب پارک چناب نگر کا وزٹ

Share
ڈپٹی کمشنر چنیوٹ خضر افضال چوہدری کا چناب پارک چناب نگر کا وزٹ

چناب نگر(غدیر احمد بھٹی )ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری کا چناب پارک چناب نگر کا وزٹ ۔ 14 اگست یوم آزادی کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے پارک کا تفصیلی جائزہ لیا اور میونسپل کمیٹی چناب نگر کے نمائندہ کو ہدایت کی کہ 14 اگست اور عید کے موقع پر پارک میں عوام الناس کا بہت رش ہوتا ہے۔ عوام کی تفریح کے لیے اسے مزید خوبصورت بنایا جائے اور پورے پارک کی لائٹنگ کی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ۔ دریائے چناب میں نہانے اور کشتی چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور عوام کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی تعینات ہوگی۔ اس کے علاوہ دیگر متعلقہ ادارے بھی اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں گے. اس موقع پر انکے ہمراہ اے ڈی سی آر راو امتیاز ۔ اے ڈی سی جی اعتزاز اسلم مارتھ ۔ اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ آصف اقبال چوہان ۔ اسسٹنٹ کمشنر لالیاں علی عاطف بٹر ۔ سی او ایجوکیشن میاں اسماعیل و دیگر بھی موجود تھے

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک