چناب نگر:یوم آزادی کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات مکمل،پانچ سو سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی دینگے

Share
چناب نگر:یوم آزادی کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات مکمل،پانچ سو سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی دینگے

چناب نگر (غدیر احمد بھٹی سے)یوم آزادی کے موقع پر پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کر دیے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ پل دریائے چناب و دیگر آزاد ی تقریبات پر چار ڈی ایس پی سمیت پانچ سو سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ایلیٹ فورس ، QRF اور ریسکیو 15 کی ٹیمیں شہر و گردو نواح میں موئثر گشت کریں گی۔ ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں موئثر گشت کریں گے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھیں گے۔ ریزو نفری پولیس لائن میں سٹینڈٹو ر ہے گی۔ون ویلنگ ایک خونی کھیل ہے جس کی وجہ سے بہت قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ یوم آزادی پر ون ویلنگ ،بغیر سلنسر کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ دریاؤں میں نہانے پرحکومت پنجاب کی طرف سے دفعہ 144ض ف نافذ ہے ۔جو کوئی بھی دریاء میں نہاتے ہوئے پکڑا گیا اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ جشن آزادی کے سلسلہ میں پل دریائے چناب پرزیادہ رش ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے سپیشل ٹریفک عملہ تعینات کیا جائے گا ۔ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک