چائلڈ لیبرایکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں،خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گئی،ڈی سی چنیوٹ

Share
چائلڈ لیبرایکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں،خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گئی،ڈی سی چنیوٹ

چنیوٹ ( بیورورپورٹ )چائلڈ لیبرایکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرچنیوٹ محمد خضر افضال چوہدری نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کی میٹنگ میں کیا ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرچنیوٹ محمد خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ۔جس میں اے ڈی سی جی اعتزاز اسلم مارتھ،لیبرآفیسرمبشر عباس ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میڈم فرخ رضوان ،ڈی او ایلمنٹری سخاوت ناز کالرو ،ڈسٹرکٹ اٹارنی کے علاوہ دیگرنے شرکت کی۔لیبر آفیسرنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چنیوٹ میں کل 75رجسٹرڈ بھٹے ہیں ان بھٹوں پر مزدوری کرنے والے 592 بچوں کو سکول داخل کرایا جا چکا ہے۔اور ان کو مفت کتابیں اور یونیفارم دےئے گئے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے میٹنگ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں بچوں کی بہت بڑی تعداد سکولوں سے باہر ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے بچوں کو سکول لانے میں ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا،رورل ایریاز میں جو بھٹے ہیں انہیں خصوصی طور پر چیک کریں چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں ،خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک