حکومت پنجاب کی ہدایات پرپرائس کنٹرول مکینزم پرعمل درآمد کوچیک کرنےکیلئے ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض چنیوٹ کا دورہ

Share
حکومت پنجاب کی ہدایات پرپرائس کنٹرول مکینزم پرعمل درآمد کوچیک کرنےکیلئے ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض چنیوٹ کا دورہ

چنیوٹ ( ویب ڈیسک) حکومت پنجاب کی ہدایات پرممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب منصور قادر نے پرائس کنٹرول مکینزم پر عمل درآمد کو چیک کرنے کیلئے چنیوٹ کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کے ہمراہ مختلف سہولت بازاروں ، سیل پوائنٹس ، فلور مل اور دکانوں پر آٹے اور چینی کے سٹاک اور قیمتوں کو چیک کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ممبر بورڈ آف ریونیو کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صارفین کو مقررہ سرکاری نرخوں پرپھل وسبزی اور کریانہ کی اشیاء فراہم کرنے کے لئے ضلع میں 4 سہولت بازار قائم کئے گئے ہیں جو مکمل طور پر فنگشنل ہیں ، ممبر بورڈ آف ریونیو نے سہولت بازار میں آٹا ، چینی سمیت پھل ، سبزی اور کریانہ پوائنٹس پر اشیاء کی دستیابی اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا ، انہوں نے مقامی فلور ملز کا وزٹ کیا اور وہاں سے سپلائی ہونے والے آٹے کا ریکارڈ کوچیک کیا، انہوں نے کریانہ سٹورز پراشیاء کی دستیابی اور ریٹ لسٹوں کا جائزہ لیا ، بعز ازاں انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی کا وزٹ کیا اور سبزیوں و پھلوں کی تھوک قیمتوں کا جائزہ لیا ،اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض ، اسسٹنٹ کمشنر فضل عباس ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ، سی او ایم سی و دیگر بھی موجود تھے، ممبر بورڈ آف ریونیو نے سبزی و فروٹ منڈی میں خریداری کیلئے آئے شہریوں سے اشیاء کے معیار اور قیمتوں بارے بھی دریافت کیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی ہدایت کی ہے جس پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے ، انہوں نے ہدایت کی کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں آٹے اور چینی کی دستیابی اور مقررہ قیمتوں پر سو فیصد عملدرآمد کروایا جائے اور فلور ملز سے سپلائی ہونے والے آٹے کا ریکارڈ چیک کیا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اشیائے ضروریہ کے سرکاری طور پر مقررکردہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کروائے اس ضمن میں قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کے منفی رحجان کی حوصلہ شکنی کی جائے اور گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، آخر میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں اور پرائس کنٹرول میکنزم پر حکومتی ہدایات کے مطابق عملدرآمد کوہر صورت یقینی بنائیں ۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک