جی سی یونیورسٹی کی طالبہ سے کلاس فیلو کی چنیوٹ میں‌ اسلحہ کی نوک پر زیادتی

Share
جی سی یونیورسٹی کی طالبہ سے کلاس فیلو کی چنیوٹ میں‌ اسلحہ کی نوک پر زیادتی

چنیوٹ (ویب ڈیسک) جی سی یونیوسٹی فیصل آباد کی طالبہ کو کلاس فیلو نے 3 دوستوں کے ساتھ مل کر اسلحہ کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواتین سے زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے، جی سی یونیوسٹی فیصل آباد کی طالبہ کے ساتھ چار افراد نے اسلحہ کی نوک پر اجتماعی زیادتی کی۔

کے ساتھ چنیوٹ کے چار افراد کی اسلحہ کی نوک پر زیادتی،ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے۔۔۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ننکانہ کی رہائشی اور فیصل آباد جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کو اس کا ٹیوشن فیلو شاہد علی تقریب میں شرکت کے بہانے چنیوٹ اپنے گاؤں لایا ، جہاں اس کے دوست ریاض، عمران اور تصور موجود تھے، ملزمان نے نہ صرف لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم شاہد علی کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے چنیوٹ میں یونیورسٹی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور آرپی اوفیصل آباد سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب کاملزمان کوجلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا متاثرہ لڑکی کوانصاف کی فراہمی ترجیحی بنیاد پر یقینی بنائی جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا واقعےمیں ملوث دیگر ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے اور متاثرہ لڑکی کو انصاف فراہم کیا جائے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک